کنز الایمان پس منظر اور پیش منظر
کنزالایمان:پس منظراورپیش منظر تحریر:مولاناغلام مصطفیٰ رضوی،مالیگاؤں،انڈیا قوانینِ الٰہی کی اطاعت اور انسانیت کی رہبری کے لیے انبیائےکرام کی بعثت ہوئی اور پھر جب وقارِآدمیت وانسانیت زوال کی انتہاکو پہنچاتوخاتم الانبیاسیدِعالم رحمتِ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی آمد آمد ہوئی اور یوں دین مکمل ہوا اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک اسلام ہی دین ٹھہرا: اِنَّ الدِّ یْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسلَامُ بےشک اللہ کے یہاں اسلام ہی دین ہے۔ (کنزالایمانآلِ عمر...