اعلیٰ حضرت امام اہلسنت اور شواہد
اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت اور شواہد تحریر: مفتی محمد امان الرّب رضوی تمھیں پھیلا رہے ہو علمِ حق اکنافِ عالم میں امامِ اہلِ سنّت! نائبِ غوث الوریٰ تم ہو یقیناً حتماً اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سنّت ہیں، آپ کا یہ منصب مواہبِ الٰہیہ و عطائے نبویّہ ہے۔ اس کی دلیل و شہادت یہ ہے کہ بہت سے لوگوں نے اپنے اپنے بزرگوں کو اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت کے اوصاف سے متصف کیا، مگر وہ قیمتی و رسمی کی حد تک محدود رہا اور فاضلِ بر...