سید محمد آصف کانپوری
مولانا سید محمد آصف کانپوری اعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خاں کے اجل خلفاء میں سے تھے۔امام اہل سنت نے اپنے خلفاء کی جوفہرست بنفس نفیس مرتب فرمائی تھی۔اس میں سید محمد آصف کانپوری کا ذکر خیرچھٹے نمبر پر بایں الفاظ موجود ہے: ’’جناب مولانا مولوی سید محمد آصف صاحب کانپور، محلہ فیل خانہ قدیم، عالم و مجاز طریقت‘‘۔(تذکرہ خلفائے اعلیٰ حضرت، ص9)۔ ۔۔۔محلہ فیل خانہ، کان پور، اترپردیش انڈیا میں ہے۔ فتاویٰ رضویہ میں تذکرہ:...