خلفاء کرام  

حضرت شیخ احمد حضراوی منصوری مکی شافعی

شیخ احمد حضراوی منصوری مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ  کا نام  احمد بن محمد بن احمد بن احمد ابنِ عبیدہ تھا۔(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم) تاریخِ ومقامِ ولادت:  آپ رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 1252 ھ میں اسکندریہ، عراق میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:    آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد ماجد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں تشریف لائے  اور یہی سے علم کے حصول کا سلسلہ شروع کیا اور فارغ ہوئے۔ سیرت وخصائص: شیخ احمد حضراوی منصوری مکی شافعی...

حضرت جسٹس مکہ مکرمہ شیخ اسعد دھان

جسٹس مکہ مکرمہ شیخ اسعد دھان رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ علیہ الرحمہ کا نام شیخ اسعد بن علامہ احمد بن اسعد بن احمد بن فھامہ تاج الدین بن احمد بن فقیہ امام ابراہیم مکی تھا۔ (رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ اسعد دھان رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت باسعادت 1280 ھ میں مکہ مکرمہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: شیخ اسعد دھان رحمۃ اللہ علیہ نے قرآن مجید حفظ کرکے علمِ تجوید سیکھا اور اس میں کمال حاصل کیا۔آپ نے مدرسہ صولتیہ ومسجدِ حرام نیز بلد حرام کے جملہ علماء ...

حضرت شیخ سید سالم بن عیدروس علوی حضرمی

حضرت علامہ مولانا سید سالم البار العلوی الحضرمی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی سید سالم اور آپ کے والدماجد کا اسمِ گرامی عید روس تھا۔ تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے والدِ ماجد  اور مشائخِ مکہ علامہ شیخ محمد سعید باصبیل، صالح بافضل، عمر باجنید، سید حسین حبشی، عبد الرحمٰن دہان اور اسعد دہان سے علم حاصل کیا۔ سیرت وخصائص: حضرت علامہ مولانا سید سالم البار العلوی الحضرمی رحمۃ اللہ علیہ زبردست عالم، زاہد اور مت...

حضرت سید مصطفیٰ بن خلیل مکی آفندی

سید مصطفیٰ بن خلیل مکی آفندی رحمۃ اللہ علیہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی سید مصطفیٰ والدِ گرامی کا نام سید خلیل تھا۔ اور بڑے بھائی سید اسماعیل خلیل تھے جو حرم شریف کے محافظ ِ کتب تھے۔1324 ھ کے سفر وزیارت کت موقع پر امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے اجازت وخلافت پائی۔برادرِ بزرگ سید اسماعیل خلیل کی طرح  آپ بھی امامِ اہلسنت سے والہانہ محبت کرتے تھے۔ ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت (رحمۃ اللہ علیہ)...

حضرت شیخ مولانا محمد یوسف مکی

شیخ مولانا محمد یوسف مکی  رحمۃ اللہ علیہ مولانا محمد یوسف علم وفضل میں کمال درجے پر فائزتھے۔ حرم شریف میں مولانا رحمت اللہ کیرانوی علیہ الرحمہ کے مدرسی صولتیہ میں مدرس بھی تھے۔24 صفر المظفر 1324 ھ کو امام احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ سے نسبت علوم وسلاسل طریقت کے شرف سے مشرف ہوئے۔ ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت (رحمۃ اللہ علیہ)...

حضرت سید محمد عمر بن ابو بکر رشیدی

سید محمد عمر بن ابو بکر رشیدی رحمۃ اللہ علیہ آپ حج وطواف کرانے پر مامور تھے۔ اسی لئے آپ عمر المطوف  کے نام سے مشہور ہوئے۔ 11 صفر المظفر 1324 ھ کو ایک مجلس میں سید عمر نے اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت امام احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ سے علوم، حدیث اور دیگر مرویات کی اجازت طلب فرمائی، آپ نے انہیں زبانی اجازت عطا فرمائی، بعدہ تحریری اجازت سے بھی نوازا۔ ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت (رحمۃ اللہ علیہ)...

حضرت شیخ سید محمد عبد الحی بن سید عبد الکبیر الکتانی

حضرت شیخ سید محمد عبد الحی بن سید عبد الکبیر الکتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ علیہ الرحمہ کا نام  سید محمد عبد الحی بن سید  عبد الکریم بن سید محمدکتانی، کنیت:  ابو الفیض اور ابو عبد اللہ تھی۔ تاریخ ومقامِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادت 1290 ھ میں، فاس(موروکو)میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:  آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے تمام مروجہ علومِ عقلیہ ونقلیہ فاس(موروکو) کے علماء سے حاصل کیا۔ سیرت وخصائص: حضرت شیخ سید محمد ...

حضرت شیخ صالح بن صدیق کمال (مفتی حنفیہ)

شیخ صالح بن صدیق کمال  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ علیہ الرحمہ کا اسمِ گرامی شیخ محمد صالح کمال بن صدیق کمال  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تھا۔ آپ صالح کمال کے نام سے مشہور ہوئے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ ماہ ربیع لاول 1263 ھ/1847 ء کو مکہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے پائی نیز ان کی نگرانی میں متعدد کتب کے متون حفظ کئے اور فقہ پڑھی ، قرآن مجید حفظ کیا ، تجوید سیکھی،مزید حصولِ عل...

حضرت سید شیخ محمد سعید بن سید محمد المغربی

سید شیخ محمد سعید بن سید محمد المغربی رحمۃ اللہ علیہ صاحبِ فضیلت وجاہ،صاحبِ تقویٰ وورعِ عالمِ باعمل مولانا سید محمد سعید مدینہ منورہ میں علماء وفضلاء کے مرجع اور عوام الناس کے جائے پناہ تھے۔اصحابِ مراتب آپ کی طرف لوٹ کرآتے۔سکون والے شہر مدینہ منورہ میں دلائل الخیرات کی اجازت لینے کے لئے لوگ آپ کے حضور حاضر ہوتے اور عزت وفضیلت پاکر واپس ہوتے۔1324 ھ میں امامِ اہلسنت مولانا احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ جب آستانیہ عالیہ نبویہ (علی صاحبہا والہ افضل الصل...