خلفاء کرام  

قاضی عبد الوحید عظیم آبادی

قاضی عبد الوحید عظیم آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: قاضی صاحب کا سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے: قاضی عبد الوحید بن قاضی عبد الحمید بن قاضی محمد اسمٰعیل بن قاضی اکرام الحق بن قاضی ابن الحق بن قاضی کمال الحق بن قاضی غلام یحٰیی بن قاضی غلام شرف الدین۔قاضی صاحب کا تعلق بہار کے ایک مقتدر مذہبی و علمی خانوار دے سے ہے۔آپ کا سلسلۂ نسب حضرت امام محمد ملقب  تاج فقیہ جعفری زینبی فاتح منیر تک پہنچتا ہے۔جو ان کے مورث اعلیٰ تھے۔ منظور النبی ان کا تاریخی نا...

حضرت علامہ حافظ محمد اسماعیل محمود آبادی

حضرت علامہ حافظ محمد اسماعیل محمود آبادی رحمۃ اللہ علیہ سیرت وخصائص:         "ریاست محمود آباد" (ضلع سیتا پور) کا مشہور قصبہ ہے حضرت مولانا محمد اسمعیل کا خاندان یہیں سکونت پذیر تھا۔میلاد خوانی کا  خاندان میں خصوصی اہتمام ہوتا تھا ۔مولانا کے والد حافظ محمد علی معصوم حضرت خواجہ عبد الصمد ابدال قدس سرہٗ کےمرید رشید تھے اور بسلسلہ مُلازمت کوٹھی عثمان پُور تشریف لاتےتو مولانا ان کی خاطر مدارت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت...

حضرت مولانا یقین الدین بریلوی

حضرت مولانا یقین الدین بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مفتی دارالفتاء بریلی (تلمیذ اعلیٰ حضرت) بریلی کے باشندے، امام اہل سنت حضرت مولانا شاہ احمد رضا قدس سرہ کے تلمیذ رشید اور مرید وخلیفہ تھے، ترک تقلید وغیرہ مسائل میں شیخ طیّب مکی پرنسپل مدرسہ عالیہ رامپور کے رد میں کتاب تالیف کی، دار الافتاء رضویہ بریلی میں فتویٰ نوسی کرتے تھے، حافظ قرآن تھے، اس سے زیادہ آپ کا حال معلوم نہ ہوسکتا، ۱۱جمادی الاخریٰ ۱۳۷۰ھ میں وصال ہوا، وہیں مدفن ہیں۔...

حضرت مولانا سید محمد حسین میرٹھی بریلوی

حضرت مولانا سید محمد حسین میرٹھی  بریلوی رحمۃ اللہ علیہ سیرت وخصائص:آپ اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ کے  خلیفہ خاص اور معتمد خصوصی تھے۔اعلیٰ حضرت نے مسلک اہلسنت کی تبلیغ کےلیے آپ کو میرٹھ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔چنانچہ آپ نے محلہ نگر میں کرایہ پر مکان لےکر اعلیٰ حضرت کےحُکم کی تعمیل کی، اور شہر کی ممتاز جامع مسجد "خیر المساجد"کونمازبا جماعت ادا کرنے کےلیے منتخب کیا،(میرٹھ میں علماء دیوبند کے اثر ات اس لیے زیادہ تھے کہ مدارس عربیہ...

منشی حاجی محمد لعل خاں ویلوری مدارسی

منشی حاجی محمد لعل خاں ویلوری مدارسی رحمۃ اللہ علیہ      نام ونسب: اسمِ گرامی: حاجی محمدلعل خان۔والد کااسمِ گرامی: قاسم خان تھا۔(علیہما الرحمہ) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت  1283ھ،کو" ویلور "(مدارس،انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:اردو،انگریزی تعلیم پانے کے بعد 1301ھ، 1884ء میں اٹھارہ برس کی عمر میں فوج میں  محرری کے عہدے پرمتعین ہوکر "برما"کی جنگ میں شریک ہوئے ۔دوران جنگ آپ کے دل میں اسلامیات اور سیرت کی کتب کے مطالقہ...

مولانا مشتاق ا حمد قادری کانپوری

مولانا مشتاق ا حمد قادری کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسم گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی مشتاق احمد بن مولانا احمد حسن کانپوری  تھا۔رحمۃ اللہ علیہما تاریخ ومقامِ ولادت: مولانا مشتاق ا حمد قادری کانپوری 1295ھ میں سہارنپور میں پیدا ہوئے۔  تحصیلِ علم: آپ کے والد ماجد مظاہر العلوم میں مسندِ تدریس پر متمکن تھے۔ ناظرہ ٔقرآن اور ابتدائی کتابیں والد ماجد ہی سے پڑھیں، پھر والد ماجد ہی کے شاگرد مولانا شاہ محمد عبیداللہ بہاولپوری سے در...

حضرت میر مومن علی مومنین جنیدی

میر مومن علی مومنین جنیدی رحمۃ اللہ علیہ    آپ کے حالات شریفہ آپ کےنواسے مولانا سعید احمد انصاری مرحوم نے اپنی تالیف"موجِ صبا"میں شامل کئے ہیں۔ہم وہیں سے مختصر حالات پیش کرتے ہیں۔ دراصل یہ ایک مکتوب ہے جو انہوں نے اپنے ایک عزیز مُنشی نور الحسن صاحب کو لکھا ہے مُلاحظہ فرمائیں:           ‘‘آپ کو نا نامیاں تو یاد ہوں گے:یعنی میرے حقیقی نانا میر مومن علی صاحب جنیدی :وہ مولانا احم...

مولانا سید نور الحسین نگینوی

مولانا سید نور الحسین نگینوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سید نورالحسن۔قصبہ نگینہ کی نسبت سے"نگینوی"کہلاتے ہیں۔والد کااسمِ گرامی: آپ کے والد سید ظہور الحسن محکمہ پولیس میں مُلازم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عارف کامل تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت ؁ 1898ء میں محلہ "سادات نگینہ"میں ہوئی۔آپ کے آباؤ و اجداد میں سے ایک بزرگ اورنگ زیب عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ کے عہد حکومت میں ہندوستان تشریف لائے۔اور صُوبہ جات متحدہ آگرہ اور اودھ کے مشہور قصب...

حضرت مولانا حاجی کفایت اللہ صاحب

حضرت مولانا حاجی کفایت اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ   آپ اعلیٰحضرت قدس سرہٗ کے خادم خاص تھے اور اس خدمت پر مامور تھے کہ باہرآنے والی ڈاک اعلیٰ حضرت کی خدمت میں پیش کرتے اور باہر جانے والی ڈاک ،ڈاک خانہ تک پہنچادیتے۔آپ کا شُمار اعلیٰ حضرت کے محبوب خلفاء میں ہوتا ہے۔ افسوس کہ آپ کے تفصیلی حالات دستیاب نہ ہوسکے۔ ماخذومراجع: تذکرہ خلفائے اعلیٰ حضرت۔  ...

حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی

حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سید  اسماعیل بن خلیل مکی  تھا۔ تحصیلِ علم: حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مکہ مکرمہ کے جلیل القدر علماء کے سامنے زانؤ تلمذ تہ کیا۔ سیرت وخصائص: حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مکہ مکرمہ کے مایہ ناز عالم ومفتی تھے۔صدق وخلوص کے پیکر اور علماء کا بیحد ادب کرنے والے تھے۔ اگر کسی ایسے عالم کو دیکھتے جو آپ سے ز...