خلفاء کرام  

حضرت مولانا عبد الحئی صاحب پیلی بھیتی

حضرت مولانا عبد الحئی صاحب پیلی بھیتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  خلیفہ اعلی حضرت مولانا عبد الحئی پیلی بھیتی﷫؛ آپ ﷫ ایک جید عالم دین صاحب تقویٰ و فضیلت عارف و عالم تھے۔ شیخ المحدثین حضرت وصی احمد محدث سورتی﷫ کے برادر خورد(چھوٹے بھائی) حضرت مولانا عبد اللطیف سورتی﷫ (1336ھ) تلمیذ علامۂ زماں مولانا عبد الحئی فرنگی محلی﷫ (1304ھ) کے خلف رشیدتھے۔پیلی بھیت میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد نے آپ کانام اپنے استاذ مکرم مولانا عبد الحئی فرنگی محلی﷫ کی نس...

حضرت مولانا محمد شفیع بیسلپوری

امین الفتویٰ مفتی محمد شفیع احمد بیسل پوری﷫ خلیفہ اعلیٰ حضرت، امین الفتویٰ، حضرت مولانا مفتی شفیع احمد بیسل پوری﷫۔ آپ﷫ جید عالم دین و مدرس صاحب تقویٰ و فضیلت، واعظ اور مفتی ِاسلام تھے۔شعبان المعظم 1301ھ کو بمقام بیسل پور ضلع پیلی بھیت یوپی ہند میں پیدا ہوئے۔ آپ﷫ فاتح روہیل کھنڈ حافظ رحمت خاں﷫ کے سپہ سالار عبد الرشید خاں کی اولاد میں سے تھے۔ ابتدائی تعلیم والد ماجد ہی سے حاصل کی۔علم حدیث اور درس نظامی کی کتب کی تکمیل حضرت شیخ المحدثین وصی احمد مح...

حضرت مولانا شاہ محمد حبیب اللہ قادری میرٹھی

حضرت مولانا شاہ محمد حبیب اللہ قادری میرٹھی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی  حبیب اللہ اور والدِ گرامی کاا سم مبارک حضرت شاہ محمد عظیم اللہ تھا ، جو اپنے وقت کے عالم با عمل  اور صاحب کشف و کرامت بزرگ تھے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: آپ کی ولادت رمضان المبارک 1304ھ محلہ خیر نگر میرٹھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: حضرت شاہ محمد حبیب اللہ قادری نے ابتدائی تعلیم مدرسہ امداد الاسلام ، میرٹھ میں حاصل کی اور حفظ قرآن اپنے حقیقی چچا حضرت حاف...

فاضل متجر مولانا محمد عمر الدین ہزاروی

فاضل متجر مولانا محمد عمر الدین ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:مولانا عمرالدین۔لقب:علاقہ ہزارہ کی نسبت سے "ہزاروی"کہلاتے ہیں۔سلسلۂ   نسب اسطرح ہے: مولانا عمر الدین بن مولانا قمر الدین بن علاء الدین بن مراد بخش بن گل محمد ۔(علیہم الرحمہ )۔ مولدوموطن:  آپ " کوٹ نجیب اللہ" (ضلع ہری پور ہزارہ سے چھ میل دور ایک قصبہ ہے) میں پید ا ہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے گھر پرہوئی۔والدِ گرامی جید عالمِ دین تھے،ان سے  اکتسا...

حضرت مولانا خواجہ احمد حسین امرو ہوی

حضرت مولانا خواجہ احمد حسین امرو ہوی رحمۃ ا للہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا خواجہ احمد حسین امروہوی رحمۃ اللہ علیہ۔لقب:شیخ المشائخ،امام العلماء۔والد کااسم گرامی:شیخ المشائخ حضرت خواجہ حافظ محمد عباس علی خان علیہ الرحمہ۔آپ کاسلسلہ نسب بہ واسطہ  حضرت مولانا سید شاہ فخرالدین احمد، حضرت حکیم بادشاہ الہ آبادی، ومولانا سید محمد عاشق  ،ومولانا  شاہ ابوالحسن نصیر آبادی، ومولانا مراداللہ تھانیسری ،ومولانا نعیم اللہ بہرائچی ،حضر...

حضرت مولانا رحیم بخش آروی

حضرت مولانا رحیم بخش آروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آرہ،صوبہ بہار کے باشندے،جائے ولادت وسکونت ووفات س شہر آرہ میں ہے،علمائے رام پور،وسہارن پور سے درسیات پڑھی،حدیث کی چند کتابیں پھلواری شریف میں حضرت مولانا عبد الرحمٰن ناصری گنجی سےپڑھیں، یہیں مولانا سید سلیمان ندوی نے آپ سے درس لیا،اعلیٰ حضرت کا شہرہ سُن کر سہارن پور سے واپسی میں بریلی پہونچ کر مرید ہوئے،اور فاضل بریلوی کی فیض صحبت سے فیض یاب ہوکر وطن آئے اور مدرسہ حنفیہ میں مدرس ہوئے،مسائل واع...

علامہ رحم الہی منگلوری

مولانا رحم الٰہی منگلوری رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی مولانا رحم الٰہی منگلوری تھا۔ تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے مدرسہ عالیہ رامپور میں درس ِ نظامیہ کی تحصیل کی۔مولانا عبد العزیز امیٹھوی سے خصوصی تلمذ تھا۔ خلافت: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے خلافت واجازت اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کی۔ سیرت وخصائص: مولانا رحم الٰہی منگلوری علیہ الرحمۃ مایہ ناز عالم، بلند پایہ مفتی، پیکر علم وعمل،زاہد وعا...

حضرت مولانا عبد العزیز خان محدث بجنوری

حضرت مولانا عبد العزیز خان محدث بجنوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آپ﷫ کی پیدائش قصبہ گھنگورہ (جھالو) ضلع بجنور میں ہوئی۔ والد ماجد کا اسم گرامی مولانا ظفر یاب خاں تھا۔آپ اپنے والد ماجد کے خلف اکبر تھے۔ فارسی کی تعلیم گھر میں حاصل کی۔درس نظامی کی تکمیل مولانا احمد حسن امروہی سے اور صحاح ستہ کادورہ بھی آپ ہی سے پڑھا۔مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی﷫ کی زیر نگرانی مدرسہ حافظیہ پیلی بھیت میں تدریس کا آغاز کیا۔ 1340ھ میں مدرسہ منظر اسلام بریلی میں مدر...

حضرت مولانا عزیز الحسن پھپھوندوی

مولانا عزیز الحسن پھپھوندوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی : آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی مولانا عزیز الحسن اور آپ   کے والد ماجد کا نام عنایت اللہ خان تھا۔ (رحمۃ اللہ علیہما) تحصیلِ علم: مولانا عزیز الحسن نے علوم عقلیہ و نقلیہ کی تعلیم حضرت شاہ اخلاص حسین پھپھوندوی رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کی ، فن خوشنویسی میں بھی ان سے استفادہ کیا ، آپ کی ہدایت پر دارالعلوم منظر اسلام بریلی میں داخل ہوئے، صدر الشریعہ مولانا حکیم محمد امجد علی اور...

حضرت مولانا سید عبد الرشید مظفر پوری

حضرت مولانا سید عبد الرشید مظفر پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   اسمِ گرامی: سید عبد الرشید ﷫۔ آپ﷫ کا آبائی وطن پٹنہ(بہار، انڈیا)۔ آپ کی ولادت ضلع عظیم آباد میں ہوئی۔آپ کا سال ولادت معلوم نہ ہوسکا۔ البتہ آپ کا سن فراغت 1325ھ ہے۔ تحصیلِ علم: آپ ﷫ نےمکمل تعلیم منظر الاسلام بریلی سے حاصل کی۔آپ نے بریلی میں جن اکابر علماء سے اکتساب فیض کیا ان میں حضرت مولانا سید بشیر احمد علی گڑھی﷫(تلمیذ علامۂ زماں مولانا لطف اللہ علی گڑھی﷫) استاذ العلماء مولان...