خلفاء کرام  

حضرت مولانا سید ایوب علی رضوی

مولانا سید ایوب علی رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید ایوب علی رضوی۔ لقب: عاشقِ اعلیٰ حضرت،مخدومِ ملت،فدائے رضویت۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا سید ایوب  علی رضوی بن سید شجاعت علی بن سید تراب علی بن سید ببر علی (علیہم الرحمہ)۔ تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ 1295ھ،مطابق 1875ء کو "بریلی شریف"(انڈیا) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:  ابتدائی تعلیم بریلی میں  حاصل کی،مڈل  تک اسکول  کی تعلیم حاصل  کرنے کے بعد فارسی &nbsp...

حضرت جسٹس شیخ جمال بن امیر مالکی

جسٹس شیخ جمال بن امیر مالکی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی:آپ علیہ الرحمہ کا اسم ِ گرامی جمال بن امیر مالکی تھا۔ تاریخ ومقامِ ولادت:جسٹس شیخ جمال بن امیر مالکی رحمۃ اللہ علیہ 1285 ھ میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: جسٹس شیخ جمال بن امیر مالکی رحمۃ اللہ علیہ  نے اپنے چچا مفتی مالکیہ شیخ عابد ودیگر اکابر علماء مکہ سے تعلیم پائی، بالخصوص شیخ عابد مالکی سے علومِ نقلی وعقلی۔ فروع واصول اخذ کئے۔آپ کے دیگر اساتذہ میں علامہ سید بکری شطا شافعی، شی...

حضرت سید محمد بن عثمان دحلان﷫

حضرت سید محمد بن عثمان دحلان﷫ آپ کو صفر المظفر 1324 ھ کو بوقت روانگی مدینہ منورہ اجازت وخلافت سے نوازا۔یہ اجازت اس وقت دی گئی جب کہ امام اہلسنت امام احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ امن والے شہر مکہ مکرمہ سے رخصت ہوکر سکون والے شہر مدینہ طیبہ روانہ ہونے والے تھے۔ ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت (رحمۃ اللہ علیہ)...

حضرت شیخ ابو الحسین سید محمد بن عبد الرحمن المرزوقی مکی حنفی

حضرت شیخ ابو الحسین سید محمد بن عبد الرحمن المرزوقی مکی حنفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا نام  محمد بن عبد الرحمن بن محجوب المرزوقی حنفی مکی ،کنیت: ابو الحسین تھی۔ تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ ابو االحسین کی ولادت 1284 ھ میں مکہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ نے کم عمری میں قرآنِ کریم حفظ کرکے فقہ اسلامی کے متون کو حفظ کرنے میں مشغول ہوگئے۔مفتی مکہ شیخ صالح کمال کی خدمت میں رہ کر علمِ فقہ حاصل کیا اور اس عبور حاصل کی...

حضرت علامہ شیخ مامون البری المدنی

حضرت علامہ شیخ مامون البری المدنی رحمۃ اللہ علیہ شیخ مامون البری المدنی کو مدینہ منورہ کے قیام کے دوران 1324 ھ میں زبانی اجازت عطا ہوئی، مگر تحریری اجازت بریلی شریف سے 1326 ھ شوال المکرم کی ابتدائی تاریخ میں بعض علماء پنجاب کے ہاتھ روانہ فرمائی۔ ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت(رحمۃ اللہ علیہ)...

حضرت محدث الحرمین شیخ عمر المحرسی

محدث الحرمین شیخ عمر المحرسی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ کااسمِ گرامی عمر بن حمدان محرسی تیونسی تھا۔ اور آپ "محدث الحرمین " کے لقب سے مشہور ہوئے۔ تاریخ ولادت:  محدث الحرمین شیخ عمر المحرسی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت باسعادت 1291 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم : آپ علیہ الرحمہ نے مکہ مکرمہ کے جلیل القدر علماء کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کیا اور کثیر علوم وفنون پر دسترس حاصل کی۔ سیرت وخصائص:  محدث الحرمین شیخ عمر المحرسی رحمۃ اللہ علیہ حرمین شریفین ک...

حضرت سید علوی بن حسن الکاف الحضرمی

حضرت سید علوی بن حسن الکاف الحضرمی رحمۃ اللہ علیہ آپ کو 24 صفر 1324 ھ کو مکہ مکرمہ میں اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے خلافت واجازت عطا ہوئی۔اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے سندِ اجازت میں یہ الفاظ تحریر فرمائے: " فرزند صالح ، جوان ، حرم شریف میں تحصلِ علم کا التزام کرنے والےالکریم السید العلوی بن حسن الکاف الحضرمی(اللہ تعالیٰ انہیں نفع بخش، جلیل الشان بلند پایہ علم بخشے) ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت(رحمۃ اللہ علیہ)...

حضرت شیخ علی بن حسین مالکی

حضرت شیخ علی بن حسین مالکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ علیہ الرحمہ کا اصل نام علی بن حسین بن ابراہیم مالکی تھا، لیکن محمد علی کے نام سے شہرت پائی۔ تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ محمد علی مالکی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت رمضان المبارک 1287 ھ کو مکہ مکرمہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: شیخ محمد علی بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے بڑے بھائی العلامہ والقدوۃ الفہامہ شیخ عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ  کی سرپرستی میں مختلف علوم دینیہ، عربی لغت اور ف...

حضرت شیخ عبد اللہ فرید کردی

حضرت شیخ عبد اللہ فرید کردی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی عبد اللہ فرید اور والدِ ماجد کا نام عبد القادر تھا۔(رحمۃ اللہ علیہما) سیرت وخصائص: جب  آپ کے والدِ ماجد نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے مرویات کی اجازت طلب کی تو آپ نے نہ صرف انہیں اجازت دی بلکہ ان کے صالح جوان بیٹے عبد اللہ فرید کو حدیث، فقہ، تفسیر اور تمام علوم کی اجازت عطا فرمائی۔اس وقت سید عبد اللہ فرید اگرچہ بچے تھےمگر آثارِ سعادت لئ...

سیدی شیخ عبد اللہ دحلان

سیدی شیخ عبد اللہ دحلان رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: عبد الله بن صدقہ بن زينی بن احمد بن عثمان بن نعمۃ الله تھا۔ آپ کا سلسلۂ نسب چند واسطوں سے مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم  اور سیدۂ کائنات بی بی فاطمہ الزہراء  رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: سید عبد اللہ دحلان رحمۃ اللہ لعیہ کی ولادت 1289 ھ میں مکۃ المکرمہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  سید عبد اللہ دحلان رحمۃ اللہ علیہ نے مختلف اساتذہ سے تحصیلِ علم کے ساتھ ساتھ سیدی شیخ احمد ...