خلفاء کرام  

صوفی جمیل الرحمن قادری رضوی

صوفی جمیل الرحمٰن قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی مولانا جمیل الرحمٰن قادری تھا ۔ بیعت وخلافت: مولانا جمیل قادری رحمۃ اللہ علیہ نے اعلیٰ حضرت،  امامِ اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے۔ اور آپ ہی سے خلافت واجازت حاصل کی۔  تحصیلِ علم: بریلی کے معروف  دینی درسگاہ منظر اسلام میں تعلیم حاصل کی ، اعلی ٰ حضرت امام احمد رضا خان سے بھی اکتساب فیض کیا ، نعتیہ شاعر...

مناظر اسلام حضرت مولانا امام الدین قادری رضوی

مناظر اسلام حضرت مولانا امام الدین قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا امام الدین قادری  ۔کنیت:ابوالیاس۔والد کااسم گرامی:والد کااسمِ گرامی:حضرت مولانا عبدالرحمن نقشبندی  علیہ الرحمہ ،جوکہ ایک متبحر عالمِ دین تھے۔ان کے  علم وفضل کاشہرہ پورے ہندوستان میں تھا۔اسی طرح ان کی اہلیہ محترمہ بھی ایک عابدہ زاہدہ خاتون تھیں۔ تاریخِ ولادت:  آپ تقریباً  1861ء کو کوٹلی لوہاراں (غربی) میں پیداہوئے۔ تحصیل ِعلم: ابتدائی...

علامہ شہاب الدین احمد

حضرت علامہ شہاب الدین احمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کے والد نے آپ کا نام احمد کویا رکھا شہاب الدین آپ کا پیارا لقب ہے اور کنیت ابوسعادات ہے آپ بسا اوقات اشعار بھی کہتے تھےاس مناسبت سے، ازہر یہ سے معروف و مقبولِ عام و خاص تھے۔ ولادتِ بابرکت: آپ کی ولادت قریہ چالیم میں ۲۳؍جمادی الاخریٰ ۱۳۰۲ھ/ ۱۸۸۴ ء کو ہوئی۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم آپ نے اپنے والد صاحب سے حاصل کی مگر درسِ فخری کی بڑی کتابیں آپ نے فقیہِ عصر علامہ چالل اگت کنجی ...

حضرت مولانا حسنین رضا خان بریلوی

حضرت مولانا حسنین رضا خان  بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا حسنین رضا خان۔والد کا اسمِ گرامی:استاذِ زمن ،شہنشاہِ سخن  مولانا حسن رضا خان رحمۃ اللہ علیہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا حسنین  رضان بن مولانا حسن رضا خان بن مولانا نقی علی خان بن مولانا رضا علی خان،بن حافظ کاظم علی خان۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) تاریخِ ولادت:حضرت مولانا حسنین رضا خان1310ھ/ 2189ءکو بریلی شریف میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: حضرت مولانا حسنین رضا خا...

مولانا حامد رضا بریلوی

حضرت مولانا شاہ حامد رضا بریلوی﷫ نام ونسب :اعلیٰ حضرت امام اہلسنت کے بڑے شہزادے۔محمد نام،معروف بہ حامد رضا،لقب ،حجۃ الاسلام۔ تاریخِ ولادت: ماہ ربیع الاول1292ھ بمطابق 1875ء میں اپنےدادا مولانا نقی علی خان کے گھر بریلی میں  پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آباؤ اجداد کی شاندار روایات کےمطابق درسیات تمام وکمال والد ماجد سے پڑھی19 سال کی عمر میں تمام  مروجہ درسیات کی کتب سےفارغ التحصیل ہوۓ۔علم وعمل میں باکمال والدِ ماجد کے جانشین،عربی نظم ونثر ...

عبد العلیم صدیقی میرٹھی مدنی

حضرت علامہ مولانا شاہ محمد عبد العلیم صدّیقی میرٹھی مدنی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب:آپ کا نام محمد عبد العلیم اور والد کا نام محمد عبد الحکیم ہے ۔ آپ علیہ الرحمۃ کا سلسلۂ نسب خلیفۂ اوّل حضرت سیّدنا صدّیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: حضرت مولانا شاہ  محمد عبدالعلیم صدّیقی قادری 15؍ رمضان المبارک 1310ھ کو محلہ مشائخاں میرٹھ میں تولّد ہوئے۔ تحصیلِ علم :ابتدائی تعلیم گھر ہی میں حاصل کی ،چار سال دس ماہ کی عمر می...

فقیہ اعظم خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا محمد شریف کوٹلوی

فقیہ ِاعظم خلیفۂ  اعلیٰ حضرت مولانا محمد شریف کوٹلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد شریف۔کنیت:ابویوسف۔لقب:"فقیہِ اعظم" اعلیٰ حضرت  امامِ اہل سنت نے عطا کیا۔والد کااسمِ گرامی:حضرت مولانا عبدالرحمن نقشبندی  علیہ الرحمہ ،جوکہ ایک متبحر عالمِ دین تھے۔ان کے  علم وفضل کاشہرہ پورے ہندوستان میں تھا۔اسی طرح ان کی اہلیہ محترمہ بھی ایک عابدہ زاہدہ خاتون تھیں۔ سنِ ولادت: 1861کو" کوٹلی لوہاراں غربی"ضلع  (سیالکوٹ، پنجاب،پاکس...

حضرت مولانا مفتی برہان الحق جبل پوری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت  مولانا مفتی برہان الحق جبل پوری رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: اسم گرامی: خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا مفتی برہان الحق جبل پوری﷫۔لقب: برہانِ ملت،برہان الدین، برہان السنت،خلیفۂ اعلیٰ حضرت،ممدوحِ اعلیٰ حضرت،مظہرِ شریعت۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ مولانا مفتی برہان الحق جبل پوری بن عید الاسلام حضرت علامہ مولانا شاہ عبد السلام جبل پوری بن مولانا شاہ محمد عبد الکریم قادری نقشبندی بن مولانا شاہ محمد عبدالرحمن بن مولانا شاہ محمد عبدالرحیم بن مو...

مفتی غلام جان ہزاروی

حضرت علامہ مفتی غلام جان ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا مفتی غلام جان ہزاروی۔کنیت:ابوالمظفر۔لقب:عبدالمصطفیٰ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا مفتی غلام جان ہزاروی بن مولانا احمد جی بن مولانا محمد عالم۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 1316ھ،مطابق 1896ءکو مقام"اوگرہ" تحصیل مانسہرہ ،ضلع ہری پور ہزارہ، پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: قرآنِ مجید اور فارسی نظم و نثر اور صرف و نحو کی ابتدائی کتابیں اپنے والدسے پڑھیں ۔...

عارف ربانی حضرت مولانا سید فتح علی شاہ قادری

عارف ربانی حضرت مولانا سید فتح علی شاہ قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید فتح علی شاہ علیہ الرحمہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:شیخ المشائخ حضرت مولانا سید فتح علی شاہ بن سید امیر شاہ بن قیوم زمان شاہ ۔(علیہم الرحمہ والرضوان) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت  باسعادت 11/ربیع الاول1296ھ،مطابق 1879ءکو "کھروٹہ سیداں"ضلع سیالکوٹ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ کے والد ماجد اور جدا امجد اپنے دور کے مقتدرفضلاء میں شمار کئے جاتے تھے ، آپ نے پرائمری پاس کرنے ...