شہید بدر حضرت سیدنا مبشر بن عبدالمنذر (انصاری)
شہید بدر حضرت سیدنا مبشر بن عبدالمنذر (انصاری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن زب یر بن زید بن امیہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس الانصاری الاوسی: یہ صاحب غزوۂ بدر میں مع اپنے دونوں بھائیوں، ابو لبابہ بن عبدالمنذر اور رفاعہ بن عبدالمنذر کے شریک تھے۔ جس میں جناب مبشر شہید ہوگئے تھے۔ ایک روایت میں ہے کہ وہ بمقامِ خیبر قتل کردیے گئے تھے۔ ہمیں ابوجعفر نے اپنے اس اسناد سے جو یونس بن بکیر تک پہنچتا ہے۔ ابن اسحاق سے یہ روایت نقل کی کہ بنو ا...