ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا عبدالرحمن ابن صفوان بن قتادہ رضی اللہ عنہ

   یہ اوران کے والد صحابی تھے۔موسیٰ بن میمون بن موسیٰ المرائی نے اپنے والد  میمون سے انھوں نے اپنے داداعبدالرحمن بن صفوان سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میرے والد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدنیہ ہجرت کرکے گئے اس وقت آپ مدینہ میں تھے اور انھوں نے آپ سے اسلام پر بیعت کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کوبڑھایاصفوان نے دست مبارک کا مسح کیااورکہایارسول اللہ میں آپ کوسب سے زیادہ محبوب رکھتاہوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فر...

سیّدنا عبدالرحمن ابن صفوان  رضی اللہ عنہ

   بن امیہ حمجی قریشی ان کا شمار اہل مکہ میں ہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہےکہ آپ نے ان کے والد صفوان ابن امیہ سے کچھ ہتھیارعاریتاًلیے تھے۔ان سے ابن ابی ملیکہ نے روایت کی ہے ابوحاتم رازی نے کہاہے کہ عبدالرحمن بن صفوان حمجی وہی شخص ہیں جنھوں نے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےمکے والوں سے کچھ ہتھیار عاریتاً لیے تھے۔ان سےابن ابی ملیکہ نے روایت کی ہے اورجن عبدالرحمن سے مجاہد نے روایت کی ہے وہ دوسرے ہیں (یعنی)وہ ع...

سیّدنا عبدالرحمن ابن ابی صعصعہ رضی اللہ عنہ

  کانام عمروہے وہ بیٹے ہیں زیدبن عوف بن منذر بن عمروبن غنم بن مازن بن نجارکے انصاری خزرجی مازنی ہیں قیس  کے بھائی تھے۔قیس بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی صعصعہ نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے داداسے جواہل بدر میں سے تھے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوسناآپ یہ دعامانگ رہے تھے کہ اے اللہ انصارکو اور انصارکے بیٹوں کواورانصارکےبیٹوں کے بیٹوں کوبخش دے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے اورجس طرح ہم نے ع...

سیّدنا عبدالرحمن ابن صبیحہ رضی اللہ عنہ

   تمیمی ہیں۔واقدی نے کہاہے کہ یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پیداہوئے تھےاور حضرت ابوبکرکے ساتھ حج کیاتھاانھوں نے حضرت ابوبکروعمررضی اللہ عنہماسے روایت کی ہے مدینہ میں چھلنی بنانے والوں اور سبزی فروشوں کے پاس ان کا مکان تھا۔ابوعمرنے ان کا تذکرہ لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدالرحمن ابن شیبہ بن عثمان رضی اللہ عنہ

   بن طلحہ بن ابی طلحہ بن عبدالعزی بن عثمان بن عبدالداربن قصی حجبی عبدری ہیں انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کازمانہ توپایاتھامگر آپ سے حدیث نہیں سنی ان کے والد اور چچا اورداداصحابی تھے عبدالملک بن عمرو نے علی بن مبارک سے انھوں نے یحییٰ بن ابی کثیرسے انھوں نے ابوقلابہ سے روایت کی ہے کہ ان کوعبدالرحمن بن شیبہ نے خبردی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مرض لاحق ہواجس سے آپ بے چین تھے اور بسترپر کروٹیں بدلتے تھےحضرت عائشہ نے کہا (یارسول ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن شرحبیل رضی اللہ عنہ

   بن حسنہ۔ربیع بن سلیمان جیزی نے ان صحابہ میں ان کاذکرکیاہےجوشہرمصرمیں داخل ہوئےتھے ۔اس کو غسانی نےبیان کیاہے اور ابن یونس نے کہاہے کہ یہ عبدالرحمن شرحبیل بن عبداللہ  بن مطاع کے بیٹے ہیں اوربیان کیاجاتاہے کہ انھوں نے اور ان کے بھائی ربیعہ بن شرحبیل نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاہے اور یہ دونوں فتح مصرمیں شریک تھے ان کے بیٹے عمران نے ان سے روایت کی ہے اورعمران شہرمصر کے قاضی تھے۔عبدالرحمن کی نسبت بیان کیا جاتا ہےکہ انھوں نے نبی...

سیّدنا عبدالرحمن ابن شبل رضی اللہ عنہ

   بن عمرو بن زیدبن نجدہ بن مالک بن لوذان بن عمروبن عوف بن مالک بن اوس۔انصاری اوسی بنومالک بن لوذان کوبنوالسمیعہ بھی کہتےہیں اورایام جاہلیت میں یہ لوگ بنوالصمأ کہےجاتےتھے۔ صماء قبیلہ ٔ مزنیہ کی ایک عورت تھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کانام بنی سمعیہ رکھا ان کے بھائی عبداللہ بن شبل صحابی تھے۔عبدالرحمن شام میں فروکش ہوئےتھے ان سے تمیم بن محمود نے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے (سجدہ میں)کوے کی طرح چونچ مارنے س...

سیّدنا عبدالرحمن ابن سیحان رضی اللہ عنہ

   بعض لوگوں نے ان ک ابن سحان کہاہے۔یہ بنی انیف کے بھائی تھے۔(بنی انیف) قبیلہ بلی کی ایک شاخ ہے یہ وہ شخص ہیں جنھوں نے ایک صاع خرمے خیرت دیے تھے۔اورمنافقوں نے ان پر طعنہ زنی کی تھی ان کی کنیت ابوعقیل تھی۔محمد بن سائب نے ابوصالح سے انھوں نے عبداللہ بن عباس سے اللہ تعالیٰ کے اس قول الذین یلمزون المطوعین من المومنین فی الصدقات(کی تفسیر)میں روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن خطبہ پڑھا اور لوگوں کو صدقہ دینے کی رغبت دلائی ا...

سیّدنا عبدالرحمن ابن سہل بن زید رضی اللہ عنہ

   بن کعب بن عامربن عدی بن مجدعہ بن حارثہ ۔انصاری ہیں۔اس نسب کوواقدی نے بیان کیاہے ان کی والدہ کیلی بنت نافع بن عامرتھیں ابوعمرنے کہاہے کہ یہ (عبدالرحمن)غزوۂ بدر میں شریک تھے۔یہ وہی عبدالرحمن ہیں جن کوسانپ نے کاٹ لیاتھانبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمارہ بن حزم سے فرمایاکہ تم انکی جھاڑپھونک کردو عتبہ بن غزوان کے مرنے کے بعد ان (عبدالرحمن )کوحضرت عمرنے بصرہ کاحاکم بنایاتھا۔ابن عینیہ نے یحییٰ بن سعید سے انھوں نے قاسم بن محمد سے روایت کی کہ ح...