ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا عبدالرحمن بن صفوان رضی اللہ عنہ

  ا بن قتادہ یہ اوران کے والد صحابی تھے۔موسیٰ بن میمون بن موسیٰ مرائی نے اپنے والد میمون سے انھوں نے اپنےداداعبدالرحمن بن صفوان سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میرے والد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ ہجرت کرگئے اس وقت آپ مدینہ میں تھے اور انھوں نے آپ سے اسلام پر بیعت کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کوبڑھایاصفوان نے دست مارک کا مسح کیااورکہایارسول اللہ میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب رکھتاہوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاآد...

سیّدنا عبدالرحمن ابن صفوان رضی اللہ عنہ

   بن امیہ جمحی قریشی ہیں ان کاشمار اہل مکہ میں ہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ نے ان کے والد صفوان بن امیہ سے کچھ ہتھیارعاریتاًلیےتھے ان سے ابن ابی ملیکہ نے روایت کی ہے ابوحاتم رازی نے کہاہے کہ عبدالرحمن ابن صفوان جمحی وہی شخص ہیں جنھوں نے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے والد سے ہتھیارعاریتاًلیےتھے۔ان سے ابن ابی ملیکہ نے روایت کی ہے اورجن عبدالرحمن سے مجاہد نے روایت کی ہے وہ دوسرے ہیں اوران کو لو...

سیّدنا عبدالرحمن ابن ابی صعصعہ رضی اللہ عنہ

   ابوصعصعہ کانام عمروہے وہ زید بن عوف بن منذر بن عمروبن غنم بن مازن بن نجارکے بیتےانصاری خزرجی بن قیس کےبھائی تھے۔قیس بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی صعصعہ نے اپنے والدسےانہوں نے اپنے داداسے جواہل بدرمیں سے تھےروایت کی ہے کہ وہ کہتے تھےمیں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کوسناآپ یہ دعامانگ رہے تھےکہ اے اللہ انصارکوانصارکےبیٹوں کو انصارکے پوتوں کو بخش دے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نےلکھاہے۔اورجس طرح ہم نے عبدالرحمن کے نسب کوذکرکیاہے ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن صخر رضی اللہ عنہ

   ان کی کنیت ابوہریرہ تھی عبداللہ بن سعد زہری نے محمد بن اسحق سے روایت کی ہے۔ ابوہریرہ  کانام عبدالرحمن بن صخرتھا۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ ۱؎ترہ فروش یعنی ترکاری فروش۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

  سیّدنا عبدالرحمن ابن صبیحہ رضی اللہ عنہ

   تمیمی ہیں واقدی نےکہاہے کہ یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پیداہوئے تھے اورحضرت ابوبکر کے ساتھ حج کیاتھا انھوں نے حضرت ابو بکروعمررضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے مدینہ میں چھلی بنانے والوں ترہ فروشوں ۱؎کے پاس ان کا مکان تھا ابوعمرنے ان کا تذکرہ لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدالرحمن ابن شیبہ رضی اللہ عنہ

   بن عثمان بن طلحہ بن ابی طلحہ بن عبدالعزی بن عثمان بن عبدالدار بن قصی حجبی عبدری ہیں انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاتوتھامگرآپ سے حدیث نہیں سنی ان کے والد اور چچا اور داداسب صحابی تھے عبدالملک بن عمرونے علی بن مبارک سے انھوں نے یحییٰ بن ابی کثیرسے انھوں نے ابوقلابہ سے روایت کی ہے ان کو عبدالرحمن بن شیبہ نے خبردی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مرض لاحق ہواجس سے آپ بے چین تھے اور بسترپرکروٹیں بدلتے تھے حضرت عائشہ نے کہا (یا...

سیّدنا عبدالرحمن ابن شرحبیل رضی اللہ عنہ

   بن حسنہ ان کو ربیع بن سلیمان بیری نے ان صحابہ میں ذکرکیاہےجوشہرمصرمیں داخل ہوئے تھے۔یہ غسانی کابیان تھا ابن یونس نے کہاہے کہ یہ عبدالرحمن بن شرحبیل بن عبداللہ بن مطاع ہیں ان کی نسبت بیان کیاجاتاہے کہ انھوں نے اور ان کے بھائی ربیعہ بن شرحبیل نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا ہےاور یہ دونوں فتح مصر میں شریک تھے ان کے بیٹے عمران نے ان سے روایت کی ہے عمران شہرمصرکے قاضی تھے۔عبدالرحمن کی نسبت بیان کیاجاتاہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ ع...

سیّدنا عبدالرحمن ابن شبلی رضی اللہ عنہ

   بن عمروبن زیدبن نجدہ بن مالک بن لودان بن عمروبن عوف بن مالک بن اوس انصاری اوسی بنومالک بن لوذان کو بنوسمیعہ بھی کہتے ہیں اورایام جاہلیت میں یہ لوگ بنوالصماء کہے جاتے تھے صماء قبیلہ مزنیہ کی ایک عورت تھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کا نام بنی سمیعہ رکھا ان کے بھائی عبداللہ بن شبل صحابی تھےیہ(عبدالرحمن) شام میں فروکش ہوئے تھے ان سے تمیم بن  محمود نے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے (سجدہ میں)کوے کی طرح چون...

سیّدنا عبدالرحمن ابن سیحان رضی اللہ عنہ

   بعض لوگوں نے ان کو ابن سحان کہاہے یہ بنی انیف کے بھائی تھے یہ (بنی انیف)قبیلہ بلی کی شاخ ہےیہ وہ شخص ہیں جنھوں نے ایک صاع خرمے خیرات دیے تھے اور منافقوں ان پرطعنہ زنی کی تھی۔ان کی کنیت ابوعقیل تھی محمد بن سائب نے ابوصالح سے انھوں نے عبداللہ بن عباس سے اللہ تعالیٰ کے اس قول الذین یلمزون المطوعین من المومنین فی الصدقات(کی  تفسیر میں روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن خطبہ پڑھااور لوگوں کوصدقہ دینے کی ترغیب دلائی ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن سہل بن زید رضی اللہ عنہ

  بن کعب بن عامر بن عدی بن مجدعہ بن حارثہ انصاری ہیں اس نسب کوواقدی نے بیان کیاہےان کی والدہ لیلیٰ بنت نافع بن عامرتھیں ابوعمرنے کہاہے کہ یہ عبدالرحمن غزوۂ بدر میں  شریک تھے ابونعیم کہتےہیں کہ غزوۂ احد اور خندق اور ان کے علاوہ سب غزوات میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے یہ وہ عبدالرحمن ہیں جنکوسانپ نے کاٹ لیاتھانبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمارہ بن حزم سے فرمایاکہ تم ان کی جھاڑپھونک کروعتبہ بن غزوان کے مرنےکے بعد ان (عبدالر...