(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)
ابن ابی صعصعہ قیس بزائی صعصعہ کے بھائی ہیں۔ ابو صعصعہ کا نام عمرو بن زید بن عوف بن منذول بن عمرو بن غنم بن مازل بن نجار جنگ یمامہ میں شہید ہوئے ان کے تین بھائی تھے قیس اور ابو کلاب اور جابر ابو کلاب اور جابر غزوہ موتہ میں شہید ہوئے تھے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔ ان لوگوںکے نام میں جو انصار سے غزوہ طائف میں شہید ہوئے تھے بنی مازن بن نجار سے حارث بن سہل بن ابی صعصعہ کا نام روایت کرتے تھے یہ ابن مندہ کا قول ہے اور ابو نعیم نے کہا...