ضیائے صحابہ کرام  

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن صامت انصاری۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ عبادہ بن صامت کے بھائی ہیں۔ ان کی حدیث اسماعیل بن ابی اویس نے ابراہیم بن اسماعیل بن ابی حبیبہ سے انھوںنے عبدالرحمن بن ثابت بن صامت سے انھوںنے اپنے والد سے انھوںنے ان کے دادا سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے رسول خدا ﷺ کو بنی عبد الاشہل کی مسجد میں دیکھا کہ آپ ایک چادر پر بیٹھے ہوئے اور اس کو لپیٹے ہوئے تھے زمیں کی خنکی کے سبب سے۔ ابن ابی حبیبہ کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگوںنے تو وہی کہا ہ...

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن سماک بن ثابت بن سفیان بن عدی۔ یہ پوتے ہیں ان ثابتکے جن کا ذکر اس سے پہلے ہوا یہ بھی احد میں شریک تھے۔ ابن شاہین نے ان دونوں کا تذکرہ کیا ہے پس یہ ثابت اور ان کے والد اور ان کے دادا سب جنگ احد میں شریک تھے ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن سفیان ہیں عدی بن عمرو بن امرء القیس بن مالک اغربن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج انصاری خزرج سماک اور حارث احد میں شریک تھے حارث اسی جنگ میں شہید ہوئے ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) ثبت (رضی اللہ عنہ)

    ابن زید بن مالک بن عبد کعب بن عبدالاشہل۔ انصاری اوسی اشہلی۔ سعد بن زید کے بھائی ہیں جو جنگ بدر میں شریک تھے۔ کنیت ان کی ابو زید ہے۔ عباس بن محمد دوری نے یحیی بن معین سے رویت کی ہے انھوںنے کہا ہے کہ ابو زید یہ وہی ہیں جنھوںنے رسول خدا ﷺ کے زمانے میں قرآن جمع کیا تھا۔ ان کا نام ثابت بن زید تھا۔ ابوعمر نے کہا ہیکہ میں نہیں جانتا کہ سوا یحیی بن معین کے اور کوئی اس کا قائل ہو بعض لوگوںنے اس کے سوا اور باتیں بھی کہی ہیں عنقریب ان کے متعلق...

  (سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

  ابن زید حارثی۔ بنی حارث بن خزرج کے اولاد میں سے ہیں۔ انصار میں سے ہیں۔ کنیت ان کی ابو زید ہے۔ یہ وہی ہیں جنھوںنے نبی ﷺ کے زمانے میں قرآن جمع کیا تھا ان کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ قیس بن زعورا کہتے ہیںاور بعض لوگ قیس بن سکن بنی عدی بن نجار سے ہیں جیسا کہ انس بن مالک نے ذکر کیا ہے حضرت انس سے جب پوچھا گیا کہ قرآن کس نے کس نے جمع کیا تھا تو انھوں نے کہا کہ معاذ نے اور ابی بن کعب اور زید بن ثابت نے اور میرے ایک چچا ابو زید نے۔ ہشام کلبی بھی ...

سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

  ابن رفیع۔ بعض لوگ ان کو ثابت بن رویفع کہتے ہیں۔ انصاری تھے بصرہ میں رہتے تھے پھر مصر کی طرف چلے گئے تھے۔ ان سے صرف حسن (بصری) نے اور اہل شام نے روایت کی ہے۔ حسن نے روایت کی ہے کہ انھیں لشکر کی سرداری اکثر ملا کرتی تھی یہک ہتے تھے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا تھا کہ خبردار غنیمت میں خیانت نہ کرنا (یہ بھی خیانت ہے کہ) کسی عورت سے قبل تقسیم کے نکاحکر لیا جائے بعد اس کے وہ تقسیم کے لئے حوالہ کی جائے (یہ بھی خیانت ہے کہ) کوئی شخص (مال غنیمت کا) کپڑا...

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن رفاعہ انصاری۔ ان کا ذکر اس حدیث میں ہے جو قتادہ نے مرسلا روایت کی ہے کہ ثابت بن رفاعہ کے چچا جو انصار میں سے ایک شخص تھے نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے اور ثابت اس زمانے میں یتیم تھے اور انھیں کی تربیت میں تھے انھوںنے عرض کیا کہ یارسول اللہ ثابت یتیم ہے اور میری تربیت میں ہے مجھے اس کے مال سے کسی قدر نفع اٹھانا جائز ہے آپ  نے فرمایا اس قدر کہ تم دستور کے موافق کھا لو بغیر اس کے کہ اپنا مال بچا کر ان کا مال صرف کرو (یعنی جب تمہ...

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن ربیعہ۔ بنی عوف بن خزرج کی اولاد سے ہیں پھر بنی حبلی میں داخل ہوگئے تھے نام ان کا سالم بن غنم بن عوف بن خزرج ہے۔ انصاری ہیں۔ موسی بن عقبہ نے کہا ہے کہ یہ بدر میں شریک تھے اور کہا ہے کہ یہ یقینی بات نہیں ہے بلکہ مشکوک ہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن ربیع۔ عبدان نے ان کا تذکرہ اپنی سند سے یزید بن حبیب سے روایت کیا ہے کہ رسول خدا ﷺ ثابت ابن ربیع کے پاس تشریف لے گئے اور وہ حالت نزع میں مبتلا تھے رسول خدا ﷺ نے انھیں آواز دی مگر وہ بولے نہیں تو رسول خدا ﷺ رونے لگے اور فرمایا کہ اگر وہ میری آواز کو سنتے تو ضرور جواب دیتے اس وقت ان کی ہر ہر رگ کو موت کا صدمہ بہت شدت کے ساتھ محسوس ہو رہا ہے عورتیں بھی رونے لگیں اسامہ بن زید نے انھیں منع کیا تو رسول خدا ھ نے فرمایا کہ جب تک یہ زندہ ...