ضیائے صحابہ کرام  

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن عمرو بن بن عبدی بن سواد بن اشجع انصاری۔ بنی نجار میں سے ہیں انصار کے حلیف تھے۔ احد میں شہید ہوئے۔ یہ ابن اسحاق اور زہری وغیرہ کا قول ہے۔ ابن مندہ نے ان کا نسب اسی طرح بیانکیا ہے حالانکہ اس میں خبط ہے کیوں کہ انھوںنے ان کا نسب قبیلہ اشجع سے قرار دیا ہے اور ان کو انصاری بنایا ہے اور کہا ہے کہ یہ بنی نجار سے تھے انصار کے حلیف تھے پس بنی نجار تو خود انصار میں سے ہیں (انصار کا حلیف ہونا کیا معنی) پھر اگر ان کا نسب اشجع میں ہے تو یہ ب...

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن عدی بن مالک بن حرام بن خدیج بن معاویہ بن مالک بن عوف بن عمرو انصاری اوسی معاوی۔ عبدالرحمن اور سہل اور حارث کے بھائی ہیں۔ یہ سب لوگ احد میں شریک تھے ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے اور انھوں نے ان کا نسب معاویہ سے آگے نہیں بیان کیا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

  ابن عتیک انصاری بنی عمرو بن مبذول سے ہیں جسر کے دن ابو عبید ثقفی کے ہمراہ سن۱۵ھ میں شہید ہوئے اس کو ابن مندہ نے عروہ سے اور زہری سے نقل کیا ہے اور ابو نعیم نے بھی ایسا ہی کہا ہے۔ عروہ نے کہا ہے کہ جو لوگ بنی عمرو بن مبذول کے انصار میں سے جسر مدائن میں سعد بن ابی وقاص کے ہمراہ شہید ہوئے ان میں ثابت بن عتیک بھی تھے میں کہتا ہوں کہ یہ صحیح نہیں کیوں کہ سعد نے مدائن میں جسر کے پاس کوئی جنگ نہیں کی ہاں ان لوگوں نے اپنی سواریوں پر سوار ہو کر دجل...

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن ابی عاصم۔ ابو نعیمنے کہا ہے کہ ابن عاصم نے ان کا تذکرہ صحابہ میں کیا ہے حالانکہ یہ تابعی معلوم ہوتے ہیں ہمیں ابو موسینے کتابۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہیں ابو علی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو نعیم نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عبداللہ بن محمد قباب نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابوبکر بن ابی عاصم نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن منصور طوسینے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد ابن ضبیح نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں بقیہ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ...

سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

  ابن طریف مرادی ثم العرنی۔ فتح مصر وغیرہ میں شریک تھے انھوں نے نبی ﷺ کی زیارت کی ہے ان سے ابو سالم جیشانی نے رویت کیہے ان کا تذکرہ ابن مندہ نے ابن یونس بن عبدالاعلی سے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ ثابت بن طریف مرادی ثم العرنی فتح مصر وغیرہ میں شریک تھے اہل عربس ے ہیں ان کا صحابی ہونا ثابت ہے کیوں کہ اہل عرب جب بعد مرتد (٭آںحضرت ﷺ کی وفات کے بعد عرب کے بعض قبیلے مرتد ہوگئے تھے جن سے حضرت ابوبکر و عمر رضیاللہ عنہما نے جہاد کیا تھا) ہو جانے کے پھر...

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن ضحاک بن خلیفہ بن ثعلبہ بن عدی بن کعب بن عبد الاشہل۔ ابو عمر نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہے مگر ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا نسب خلیفہس ے آگے نہیں بیان کیا اور کہا ہے کہ یہ ابو جبیرہ بن ضحاک کے بھائی ہیں۔ حدیبیہ میں شریک تھے اور ابن مندہ نے کہا ہے کہ بخاری نے بیان کیا ہے کہ یہ بدر میں نبی ﷺ کے ہمراہ شریک تھے ابونعیم نے کہا ہے کہ یہ وہی ہے بخارینے اپنی کتاب میں صرف یہ ذکر کیا ہے کہ یہ حدیبیہ میں شریک تھے اور انھوں نے اس حدیث س...

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن ضحاک بن امیہ بن ثعلبہ بن جشمبن مالک بن سالم بن غنم بن عوف بن خزرج۔ انصاری خزرجی۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہے اور ابو عمر نے (ان کے نسب میں) سالم کو عمرو بن عوف بن خزرج کا بیٹا کہا ہے اور کلبی نے کہا ہے کہ سالمبن عوف بن عمرو بن عوف بن خزرج۔ کنیت ان کی ابو یزید ہے۔ شام میں رہتے تھے پھر بصرہ چلے گئے تھے۔ یہ بھائی ہیں ابو جبیرہ بن ضحاک کے۔ ثابت بن ضحاک جنگ خندق میں رسول خدا ﷺ کے ہمراہ (سواری پر سوار تھے او...

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن صہیب بن کرز بن عبد مناہ بن عمرو بن غیان بن ثعلبہ بن طریف بن خزرج بن ساعدہ انصاری خزرجی ساعدی۔ احد میں شریک تھے طبری نے ان کو ذکر کیا ہے۔ ابو عمر اور ابو موسینے ان کا تذکرہ مختصر لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...