سیدنا) ایاس (رضی اللہ عنہ)
ابن معاذ انصاری اوسی اشہلی۔ ہمیں ابو جعفر عبید اللہ بن احمد بن علی یغدادی نے اپنی سند سے یونس بن کبیر سے انھوں نے بن اسحاق سے وایت کی ہے کہ انھوں نے کہا مجھے حصین ابن عبدالرحمن بن عمرو بن سعد بن معاذ نے محمو دبن لبید سے جو نبی عبد الاشہل کے بھائی تھے روایت کی ہے ہ انھوں نے کہا جب ابو الحیسر یعنی انس بن رافع مکہ میں آئے اور ان کے ساتھ بنی عبدالاشہل کے چند جوان تھے ان میں ایاس بن معاذبھی تھے۔ یہ لوگ قریش سے اپنی قوم خزرج کے لئے حلف کی دوستی ...