ضیائے صحابہ کرام  

سیّدناعصمہ رضی اللہ عنہ

اسدی تھے اسد بن خزیمہ کی اولادسے تھے غزوۂ بدرمیں شریک تھے اوربنی مازن بن نجار کے حلیف تھے ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نےلکھاہے۔اورابونعیم نےکہاہے ان کانام عصیمہ بھی بیان کیا گیاہےعصیمہ کے نام میں انشاء اللہ تعالی ان کاحال بیان کیاجائےگا۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)...

سیّدناعروہ رضی اللہ عنہ

  ابن مضرس بن اوس بن حارثہ بن لام بن عمروبن طریف بن عمروبن ثمامہ بن مالک بن حدعان بن ذہل بن رومان ابن جندب بن خارجہ بن سعد بن قطرہ بن طی یہ اپنی قوم کے سردارتھے اورریاست کی وجہ سے عدی بن حاتم سے دشمنی رکھتے تھے۔ان کے والد بھی بڑی ریاست والے تھے یہ وہی عروہ ہیں جنکے ساتھ خالد بن ولید نے عنینہ بن حصین فزاری کوبھیجاجبکہ انھوں نے ان کوزمانہ ردت میں قید کرکے ابوبکرصدیق کے پاس بھیجاتھا ہم کواسمعیل  بن عبید اورابراہیم ابن حمید وغیرہمانے اپنی س...

سیّدناعروہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ

  غفاری ہیں ان کوابن شاہین نے بیان کیاہے ان سے شعبی نے روایت کی ہے کہ انھوں نے ماہ رمضان کی نسبت ایک حدیث رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے اس کے واسطے ایک سیاق ہے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اورکہاہے میں نہیں جانتا ہوں کہ کسی نے ان کاعروہ نام بیان کیاہوکیوں کہ یہ ابن مسعود ہی کہے جاتے ہیں ان کا کوئی نام نہیں بیان کیاگیاہے ہاں بعض لوگوں نے عبداللہ نام بیان کیاہےہم اس سے پہلے تذکرہ میں اس کوذکرکرچکے ہیں پس اگر یہ قول محفوظ ہے تو وہ ضرور...

سیّدناعروہ رضی اللہ عنہ

  ابن مسعود بن مسعب بن مالک بن کعب بن عمروبن سعدبن عوف بن ثقیف بن منبہ بن بکربن ہوازن بن عکرمہ ابن خصفہ بن قیس غیلان ثقفی ہیں کنیت ابومسعودتھی اوربعض لوگوں نے کہاہے کہ ابویعفورتھی اوران کی والدہ سبیعہ بنت عبدشمس بن عبدمناف قریشیہ تھیں۔عروہ اورمغیرہ بن شعبہ بن ابی عام بن مسعود کا سلسلہ نسب مسعود میں جاکرمل جاتاہے یہ عروہ وہی شخص ہیں کہ جن کو قریش نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واقعہ حدیبیہ میں بھیجاتھایہ(وہاں سے جب )قریش کے پاس واپس آئے تو...

سیّدناعروہ مرادی رضی اللہ عنہ

  مرادی ہیں جعفرمستغفری نے کہاہےکہ ابن منیع نے بخاری سے نقل کرکےبیان کیاہے کہ یہ کوفہ میں رہتے تھےاورنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بھی روایت کی ہے مگرحدیث کوذکرنہیں کیا۔ ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نےمختصرلکھاہے۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)...

سیّدناعروہ رضی اللہ عنہ

  ان کی کنیت ابوغاضرہ تھی فقیمی تھےفقیم بن دارم تمیمی کی اولادسے تھے۔ہم کو ابوالفضل یعنی منصور بن ابی الحسن فقیہ مخزومی نے اپنی سند کوابویعلی احمد بن علی تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے ہم سے وہب بن بقیہ نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے عاصم ابن ہلال نے غاضرہ بن عروہ فقیمی نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ کو میرے والد نے خبردی کہ میں مدینہ آکر مسجد میں داخل ہوااورلوگ نماز کا انتظار کر رہے تھےپس ایک شخص ہمارے پاس (مکان سے) باہرآئے ان کے سرسے وضوکے(پانی کے)...

سیّدناعروہ ابن عیاض رضی اللہ عنہ

 بن ابی الجعد بارقی ہیں اوربارق (خاندان)ازدسے(ایک بطن)ہے اوریہ بھی کہاجاتاہے کہ بارق ایک پہاڑ (کانام)ہے بعض لوگ قبیلہ ازد کے وہاں فروکش ہوئےتھے پس وہ اسی (کےنام) سے منسوب ہوگئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انھیں عروہ کوکوفہ کاقاضی بنایاتھااوران کے ساتھ سلمان بن ربیعہ باہلی کوبھی مقررکیاتھایہ واقعہ شریح کےقاضی بنانےسےپہلے تھا۔ان کاتذکرہ ابو عمرنے لکھاہےاوریہ حدیث ان سے مروی ہےکہ گھوڑی کی پیشانی میں خیروابستہ ہے اور اس حدیث کوابن مندہ اورابونعیم ن...