ضیائے صحابہ کرام  

ابورہم ظہری رضی اللہ عنہ

ابورہم ظہری،ابوبکر بن ابوعلی نے ان کا ذکرکیا ہے،عقبہ بن منذر سے مروی ہے کہ ابورہم ان لوگوں میں سے تھے،جنہیں مال ِغنیمت سے دوسودرہم ملتے اور ان کے بیٹے کو نوّے،اورابوامامہ کو بھی دوسو درہم ملتےتھے،راوی کہتا ہے، کہ جب بھی یہ بوڑھے ملتے،ایک دوسرے کاگلہ کرتے،نیز ابورہم ڈاڑھی کو مہندی لگاتے تھے،ان کا ایک بیٹاتھا،عمارہ نام،یزید بن مہلب کے معرکے میں مارا گیاتھا،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابورہمہ یا ابورہیمہ سجاعی رضی اللہ عنہ

ابورہمہ یا ابورہیمہ سجاعی،ان کابیان ہے،کہ وہ سونالے کر حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے آپ نے ہمارے لئے دعافرمائی،اور ایک تحریر عطاکی،جس میں مرقوم تھا،کہ جس شخص کو کوئی چیز ملے ،وہ اسی کی ہوگی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے،جعفرسے منقول ہے کہ برذعی نے سمرقند میں ان کا ذکر کیا تھا،اور یہ صاحب ابورہم سماعی ہیں،لیکن ایسامعلوم ہوتا ہے،کہ وہ سماعی ہی لکھنا چاہتے تھے،لیکن جلد ی میں سجاعی لکھ گئے ،واللہ اعلم...

ابورہمیہ سمعی رضی اللہ عنہ

ابورہمیہ سمعی،اگراس سے مراد ابورہم نہیں تویہ کوئی اور آدمی ہیں،ابوموسیٰ نے اذناً محمد بن ابونصرالتاجرسے،انہوں نے ابومنصور اور ابوزید سےجوابوالحسن صوفی کے بیٹے ہیں،ان دونوں نے محمد اسحاق سے،انہوں نے احمد بن محمد سے ،انہوں نے ابوحاتم رازی سے،انہوں نے سلیمان بن داؤد مکی سے(جوتبارکے رہنے والے تھے)انہوں نے محمد بن عثمان بن عبیداللہ بن مقلاص طائفی ثقفی سے ،انہوں نے عبداللہ بن عقیل بن یزید بن راشد سے،انہوں نے اپنے والد سے ...

ابوریمہ رضی اللہ عنہ

ابوریمہ عبداللہ بن رباح نے ان سے روایت کی،انہیں صحبت ملی،ان کا شمار بصریوں میں ہوتا ہے، احمد بن ہارون المصیصی نے اشعب بن شعبہ سے،انہوں نے منہال بن خلیفہ سے،انہوں نے ارزق بن قیس سے روایت کی کہ ہمیں ایک امام نے جس کی کنیت ابوریمہ تھی،نماز پڑھائی،آخر میں دائیں اور بائیں طرف اس طرح سلام پھیرا کہ ان کے چہرے کی سفیدی نظر آگئی،کہنے لگے میں نے تمہیں اس طرح نماز پڑھائی ہے،جس طرح حضور ِاکرم پڑھایاکرتے تھے،عثمان بن عمرنے اشعب...

ابوریطہ مذحجی رضی اللہ عنہ

ابوریطہ مذحجی،ان سے شعبی نے روایت کی،کہ حضوراکرم ایک رات کومغرب اور عشاء کے درمیانی وقفہ میں تشریف فرماتھے،کہ آپ کے قریب سے ایک جماعت گزری،جوجلدی جلدی چل رہی تھی،اور ان کا ہانکنے والا انہیں ہانکے لئے جارہاتھا،اور قرآن پڑھتا جارہا تھا،حضورِ اکرم نے نظریں اٹھاکر انہیں دیکھا اورپھرسرجُھکالیا،تھوڑی ہی دیرگزری تھی،کہ آپ اُٹھ کر ان کے پیچھے چل دئیے، پھر راوین نے ساری حدیث بیان کیا،ابوموسیٰ نے مختصراً اسی طرح ان کا ذکرکی...

ابوالجعدافلح رضی اللہ عنہ

ابوالجعدافلح جو ابوالقعیس کے(جو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی چچا تھے)بھائی تھے، حضورِ اکرم نے ام المومنین کو حکم دیا،کہ اپنے رضاعی چچاکو اپنے پاس آنے کی اجازت دے،یعیش بن علی بن صدمہ نے باسنادہ ابوعبدالرحمٰن نسائی سے،انہوں نے اسحاق بن ابراہیم سے،انہوں نے عبدالرزاق سے،انہوں نے ابنِ جریج سے،انہوں نے عطا سے،انہوں نے عروہ سے،انہوں نے جناب عائشہ سے روایت کی کہ میرا رضاعی چچا ابوالجعد ملاقات کرنے آئے،جب حضورِ ا...

ابوالجعدافلح رضی اللہ عنہ

ابوالجعدافلح جو ابوالقعیس کے(جو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی چچا تھے)بھائی تھے، حضورِ اکرم نے ام المومنین کو حکم دیا،کہ اپنے رضاعی چچاکو اپنے پاس آنے کی اجازت دے،یعیش بن علی بن صدمہ نے باسنادہ ابوعبدالرحمٰن نسائی سے،انہوں نے اسحاق بن ابراہیم سے،انہوں نے عبدالرزاق سے،انہوں نے ابنِ جریج سے،انہوں نے عطا سے،انہوں نے عروہ سے،انہوں نے جناب عائشہ سے روایت کی کہ میرا رضاعی چچا ابوالجعد ملاقات کرنے آئے،جب حضورِ ا...

ابوقتیلہ رضی اللہ عنہ

ابوقتیلہ رضی اللہ عنہ:ان کی صحبت میں اختلاف ہے،حضرمی نے ان کا ذکرکیاہے،ابن ابوالعاصم نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،ابوالفرج بن محمود نے کتابتہً باسنادہ قاضی ابوبکراحمدبن عمرو سے، انہوں نےعمروبن عثمان سے،انہوں نے بقیہ بن ولید سے،انہوں نے بحیربن سعد سے،انہوں نے خالد بن معدان سے،انہوں نےابوقتیلہ سےرواتی کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کے موقعہ پرفرمایا،اے لوگو!لپ نہ تومیرے بعد کوئی نبی آئے گااورنہ تمہا...

ابوعبدالرحمٰن ضابحی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن ضابحی رضی اللہ عنہ:ان سے حارث بن وہب نے روایت کی اور روایت ہے کہ یہ وہی شخص ہیں جن سے عطاءبن یسارنے روایت کی،ابوعبداللہ ضابحی اور آدمی ہیں،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحب نہیں ملی،اورالضابح کاوالداعسرتھا،اورایک روایت میں ہے کہ ضابحی اورآدمی تھا۔ صلب بن ابراہیم نے،حارث بن وہب سے،انہوں نے ابوعبدالرحمٰن ضابحی سے روایت کی،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،میری امت اس وقت تک دین پر ثابت قدم ...