ابونملہ انصاری رضی اللہ عنہ
ابونملہ انصاری،ان کا نام عمار بن معاذ بن زرارہ بن عمرو بن غنم بن عدی بن حارث بن مرہ بن ظفربن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس انصاری اوسی ظفری تھا،اورایک روایت میں ان کا نام عمروتھا،جوحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمام غزوات میں باستثنائے غزوہء بدرمیں موجود رہےاورایام حرہ میں ان کے دوبیٹے عبداللہ اورمحمدقتل ہوئے تھے۔ یحییٰ بن ابوالرجاء نے اذناً باسنادہ تا ابن ابی عاصم یعقوب بن حمید سے،انہوں نے ع...