سیّدنا عمیر ذومران رضی اللہ عنہ
القیل بن افلح بن شراحیل بن ربیعہ۔ربیعہ کانام ناعط بن مرثدہمدانی ہے ان کے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خط بھیجا تھا۔مجالد بن سعید ہمدانی کے داداہیں عبدالغنی نے کہاہے کہ عمیر ذی مران صحابی ہیں۔مجالد بن سعید بن عمیرذی مران نے اپنے والدسے انھوں نے ان کے داداعمیر سے روایت کی ہے وہ کہتےتھے ہمارے پاس رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کاخط آیاجس کی عبارت یہ تھی۱؎بسم اللہ الرحمن الرحیم من محمد رسول اللہ عمیر ذی مران ومن اسلم من ہمدان السلام علیکم فانی الح...