ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا عوف ابن دلہم رضی اللہ عنہ

  ۔ان کا ذکرصحابہ میں کیاگیاہے۔اصمعی نے ابوعوانہ سے انھوں نے عبدالملک بن عمیر سے انھوں نے عوف ابن دلہم سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہاچاربی بیاں جائز ہیں۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عوف ابن حضیر رضی اللہ عنہ

  ہ۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کازمانہ پایاتھا۔ان سے شعبی نے روایت کی ہے۔یہ شام میں رہتےتھے۔حصین بن عبدالرحمن نے شعبی سے انھوں نے عوف بن حضیرہ سےجو اہل شام میں سے ایک شخص تھےروایت کی ہے کہ جمعہ کی وہ ساعت جس میں دعاقبول ہوتیہے اس وقت سے شروع ہوتی ہےجب امام خطبہ پڑھنے کے لیے نکلتاہے اورنمازکے ختم ہوتے ہی یہ ساعت خرم ہوجاتی ہے۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نےلکھاہے۔اورابوموسیٰ نے ان کا تذکرہ بطور استدراک کے لکھاہے حالاں کی استدراک بے وجہ...

سیّدنا عوف ابن حارث رضی اللہ عنہ

   اوربعض لوگ کہتےہیں ابن عبدالحارث بن عوف بن حشیش بن ہلال بن حارث بن رزاح بن کلفہ بن عمروبن لوی بن دہرابن معاویہ بن اسلم بن احمس بن غوث بن انماربجلی ۔احمسی۔ کنیت ان کی ابوحازم تھی قیس بن ابی حازم کے والد ہیں ۔اوربعض لوگوں نے یہ بھی بیان کیاہے کہ ان کانام عبدعوف ہے۔ہم ان کو تذکرہ کنیت کے باب میں انشاء اللہ تعالیٰ کریں گے۔ہمیں عبداللہ بن احمد خطیب نے اپنی سند کے ساتھ ابوداؤد طیالسی سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے شعبہ نے اسماعیل بن اب...

سیّدنا عوف سیّدنا عوف رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ

   ان کا مشہورنام مسطح بن اثاثہ بن عبادبن مطلب بن عبدمناف بن قصی ہے۔کنیت ان کی ابو عباد تھی اوربعض لوگ کہتےہیں ابوعبداللہ ۔یہ واقدی کاقول ہے یہ مسطح وہی ہیں جن کا واقعہ افک میں آتاہے بدرمیں شریک  تھےاوربعض لوگوں کا بیان ہے کہ صفین میں حضرت علی کے ساتھ تھے اوربعض لوگ کہتےہیں صفین سے چونتیس برس پہلے وفات پاچکے تھےمگرپہلاقول زیادہ مشہورہے۔ ان کی والدہ ابورہم بن مطلب کی بیٹی تھیں نام ان کا سلمی تھااوران کی ماں ریطہ بنت صخر بن عامر تیم...

سیّدنا عوسجہ ابن حرملہ رضی اللہ عنہ

   بن جذیمہ بن سبرہ بن خدیج بن مالک بن عمروبن ذہل بن عمروبن ثعلبہ بن رفاعہ بن نصر بن مالک بن غطفان بن قیس بن جہنیہ جہنی ۔فلسطین میں رہتےتھے۔بخاری نے ان کو صحابہ میں ذکر کیاہے۔عروہ بن ولید نے عوسجہ بن حرملہ جہنی سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا عوسجہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں گیاآپ مروہ میں فروکش تھےاورمروہ کے نیچے مشرقی جانب ٹھہرے ہوئے تھےاوردوپہرکواس مقام پر آجاتےتھے جہاں اب مسجد ب...

سیّدنا عوذ ابن عفراء رضی اللہ عنہ

  ۔یہ ان کی والدہ کانام ہےوالد کانام حارث بن رفاعہ بن حارث بن سواد بن غنم بن مالک بن نجار ہے۔انصاری خزرجی نجاری ہیں۔حضرت معاذ اورمعوذ فرزندان عفراء کے بھائی ہیں انھیں عوذ اورمعوذ نے ابوجہل کوماراتھا۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہےاوربعض لوگوں نے کہاہے کہ ان کا نام عوف ہے جیساکہ ہم انشاء اللہ تعالیٰ بیان کریں گے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عوام ابن جہیل رضی اللہ عنہ

   سامی۔یغوث (نامی بت) کے مجاورتھےیہ ابواحمد عسکری کاقول ہے اور ابن درید سے مروی ہے وہ سکن بن سعید سے وہ محمدبن  عباد سے وہ ہشام بن کلبی سے روایت کرتے ہیں کہ عوام بن جہیل مسامی قبیلۂ ہمدان سے تھےاوریغوث (نامی بت کی)خدمت کیاکرتےتھےمسلمان ہوجانے کے بعد بیان کرتےتھے کہ میں ایک مرتبہ شب کو اپنی قوم کے چند لوگوں کے ساتھ کچھ باتیں کررہا تھا جب وہ سب لوگ اپنے اپنے گھرگئےتومیں اسی بت کے مکان میں رہ گیاہوابہت تیزچل رہی تھی بجلی چمکتی تھی ب...

سیّدنا عنیز غفاری رضی اللہ عنہ

  ۔ان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ زمین وادی قریٰ میں عنایت فرمائی تھی یہ وہیں رہتے  تھےیہاں تک کہ ان کی وفات ہوگئی بعض لوگوں نےان کا نام عس بیان کیاہےاورکہاگیاہے کہ یہی صحیح ہے اورابن مندہ نے ان کاتذکرہ اسی وجہ سے نہیں کیاکہ وہ جانتے تھے کہ عنیزصحیح نہیں ہے واللہ اعلم۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عنمہ ابراہیم بن عنمہ رضی اللہ عنہ

   کے والدہیں۔یہ ابن مندہ اورابونعیم کاقول ہے مگرابوعمرنے ان کو مزنی قراردیاہے اورابن ماکولا نے ان کی موافقت کی ہے محمد بن ابراہیم بن عنمہ نے اپنے والد سےانھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےایک روز نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے باہر تشریف لائے تو ایک انصاری آپ سے ملااوراس نے عرض کیاکہ یارسول اللہ آپ کے چہرہ کی حالت دیکھ کر مجھے رنج ہوتاہےآپ نے اس کی طرف دیکھااورفرمایاکہ یہ حالت بھوک کے سبب سے ہےالخ ہم یہ حدیث عثمہ کے نام م...