علمائے احناف  

احمد ابی نصر العراقی

           احمد بن عمرو بن موسیٰ[1] بن عبد اللہ بخاری المعروف بہ ابی نصر العراقی: اصحاب مذہب امام ابو حنیفہ میں سے امام اجل محدث اکمل تھے۔حدیث کو ابی نعیم عبد الملک بن محمد بن عدی سے سنا ور روایت کیا اور مدت تک سمر قند کے قاضی رہے اور ۳۹۰؁ھ میں شہر بخارا میں وفات پائی۔   1۔ احمد بن عمرو بن محمد بن موسیٰ  (حدائق الحنفیہ)...

عبد الکریم منغی

            عبد الکریم بن محمد بن موسیٰ منغی: قصبہ منع میں جو بخارا کے پاس واقع ہے، رہتے تھے،ابو محمد کنیت تھی۔اپنے عہد کے امام بے نظیر زاہد و پر ہیز گار تھے، فقہ استاذ عبد اللہ سبز مونی شاگرد ابی حفص صغیر سے پڑھی اور مدت تک تدریس و۲ افتاء میں مصروف رہ کر ۳۹۰؁ھ[1] میں وفات پائی۔   1۔ جمادی الآخر ۳۹۸ھ (حدائق الحنفیہ)  ...

احمد بن محمد مکحولی

          احمد بن محمد بن مکحول بن فضل نسفی مکحلوی: فقیہ فاضل محدث عالم عارف مذہب تھے،کنیت ابو البدیع تھی اور اپنے دادا کے نام پر منسوب تھے۔علم اپنے باپ محمد مکحول شاگرد ابی المعین مکحول سے حاصل کیا اور حدیث کو ابا سہل ہارون بن احمد الاسفرائنی اور احمد بن حمدان المقرائی سے سُنا۔۳۳۱؁ھ میں پیدا ہوئے ۳۷۹؁ھ میں بمقام بخارا فوت ہوئے مگر آپ کا جنازہ لوگوں نے بخارا سے لا کر نسف میں دفن کیا۔’’امام ...

ابن طبری  

              احمد بن حسن[1] بن علی فقیہ مروزی: کنیت آپ کی ابو حامد تھی اور ابن طبری کے نام سے معروف تھے،بڑے حافظ حدیث اور عالم تفسری زاہد متورع ماہر اصول و فروع اور عارف مذہب امام اعظم تھے،خطیب بغدادی نے لکھ ہے کہ علمائے مجتہدین اور متقین میں سے آپ جیسا کوئی حافظ احادیث اور بغداد م یں اماما بی الحسن کرخی اور بلخ میں ابی القادم صفار شاگرد نصیر بن یحییٰ تلمیذ محمد بن سماعہ سے حاصل کی اور حدیث ...

محمد فضل کماری

          محمد بن فضل جعفر بن رجا بن زرعہ فضلی کماری بخاری: اپنے زمانہ کے امام کبیر اور شیخ اجل معتمد فی الروایت والد رایت تھے۔ائمہ بلا دنے آپ کی طرف رجوع کیا۔مشاہیر کتب فتاویٰ آپ کی روایات و فتاویٰ سے مملو ہیں۔ابو بکر کنیت تھی،فقہ آپ نے استاذ عبد اللہ سبذ موتی تلمیذ ابو حفص صغیر سے حاصل کی اور آپ سے قاضی ابو علی حسین بن خضر نسفی اور امام حاکم عبد الرحمٰن بن محمد کاتب اور امام زاہد ابو محمد خیز اخزی او...

حسن سیرافی

  حسن بن عبداللہ[1] بن المرزبان المعروف بہ القاضی ابو سعید السیرافی النحوی: شہر یسراف میں جو بلا وفارس سے ہے ۲۷۰؁ھ سے پہلے پیدا ہوئے۔معرفت نحو،فقہ بغت،شعر،عروض،قوافی،قرآن،حدیث،کلام،حساب،ہندسہ میں شیخ الشیوخ وامام الائمہ احفظ نظم و نثر تھے اور با وجود اس کے زاہد،عابد،خاشع،متدین، متورع،متقی،عفیف،جمیل الامر،حسن الا خلاق تھے،عالم لغت کو ابن درید سے اور نحو کو ابن السراج سے حاصل کیا،فقہ کو عمان میں اخذ کیا۔مدت تک بغداد میں علوم قرآن و نحو و لغت و...

محمد میدانی

             محمد بن ابراہیم الضریر المیدانی: اپنے وقت کے شیخ کبیر اور عارف مذہب ابو بکر محمد بن احمد عیاضی کے ہمعصروں میں سے تھے،آپ کے زمانہ میں آپ کے مثل اور کوئی کم پایا جاتا تھا۔وفات آپ کی ۳۲۶؁ھ میں ہوئی۔ (حدائق الحنفیہ)...

محمد بن احمد عیاضی

           محمد بن احمد بن عباس [1] حسین عیاضی: سمر قند جلیل القدر اپنے شہر کے رؤسائے عطیم الشان میں سے تھے،باوجود حافظ علوم دینیہ اور عارف فنون مذہبیہ ہونے کے علوم حساب وزیچ و عمل اشدکال اقلیدس کے استاد زمانہ تھے۔کنیت ابو بکر تھی۔فقہ آپ نے ابی احمد محمد بن فقیہ اور ابو سلمہ اور صاحب کتاب جمل اصول الدین سے پڑھی اور آپ سےایک جم غفیر نے اخذ کیا۔صمیری کہتے ہیں کہ اسمٰعیل زاہد نے مجھ سے کہا کہ میں نے ...

محمد بن احمد عیاضی

           محمد بن احمد بن عباس [1] حسین عیاضی: سمر قند جلیل القدر اپنے شہر کے رؤسائے عطیم الشان میں سے تھے،باوجود حافظ علوم دینیہ اور عارف فنون مذہبیہ ہونے کے علوم حساب وزیچ و عمل اشدکال اقلیدس کے استاد زمانہ تھے۔کنیت ابو بکر تھی۔فقہ آپ نے ابی احمد محمد بن فقیہ اور ابو سلمہ اور صاحب کتاب جمل اصول الدین سے پڑھی اور آپ سےایک جم غفیر نے اخذ کیا۔صمیری کہتے ہیں کہ اسمٰعیل زاہد نے مجھ سے کہا کہ میں نے ...

محمد بن سہل

                محمد بن سہل المعروف بہ تاجر: اپنے زمانہ کے امام کبیر فقیہ بے نظیر تھے، کنیت ابو عبد اللہ تھی۔مدت تک ابی العباس احمد بن ہارون فقیہ حنفی حاکم مزنی متوفی ۳۴۹؁ھ کی مجالس میں بیٹھے اور ان سے استفادہ کرتے رہے۔وفات آپ کی ۳۶۰؁ھ میں ہوئی۔ (حدائق الحنفیہ)...