علی رستغفنی
علی بن سعید رستغفنی سمر قندی: سمر قند کے مشائےخ کبار میں سے فقیہ اصولی جامع معقول و معقول حاوی فروع واصول تھے،ابو الحسن کنیت تھی،مدت تک ابو منصور ما تریدی کی صحبت میں رہے اور ان سے کمالیت و فضلیت حاصل کی۔کتاب ارشاد المہتدی اور کتاب الزوائد و فوائد( نواع علوم میں )اور ایک کتاب خلاف میں تصنیف کی۔آپ کے اور ابو منصور ما تریدی کے درمیان ایک مسئلہ میں اختلاف تھا کہ ابو منصور فرماتے تھے کہ مجتہد نے ...