قاضی الحرمین
احمد بن محمد بن عبد اللہ نیشاپوری المعروف بہ قاضی الحرمین: اپنے زمانہ کے امام فاضل فقیہ کامل متفق علیہ شیخ حنفیہ تھے۔کنیت ابو الحسن تھی،علوم قاضی ابی طاہر محمد دباس شاگردابی خازم تلمیذ عیسٰی بن ابان اور نیز امام کرخی سے حاصل رہے اور اس عرصہ میں آپ نے موصل ورملہ اور حرمین کی قضا کی اور صرف حرمین میں تقریباً دس برس تک ٹھہرے رہے پھر نیشاپور میں آئے اور ۳۵۱ھ میں وفات پائی۔ &nbs...