حارثی
عبد اللہ بن محمد بن یعقوب بن حارث سبذ مونی المعروف بہ استاذ: اپنے زمانہ کے امام فاضل محدث کثیر الحدیث فقیہ بے نظیر مرجع فقہائے حنفیہ تھے۔شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے رسالہ انتباہ میں آپ کو اصحاب وجوہ میں سے جن کا درجہ مجتہد منتب اور مجتہد مذہب کے درمیان میں ہے،شمار کیا ہے۔ماہر ربیع الاخر ۲۵۸ھ میں پید اہوئے اور شہر مون میں جو بخارا سے نصف فرسنگ کے فاصلہ پر ہے،رہتے تھے...