منظومات  

مچی ہے دھوم پیمبر کی آمد آمد ہے

مچی ہے دھوم پیمبر کی آمد آمد ہےحبیب خالق اکبر کی آمد آمد ہے کیا ہے سبز علم نصب بام کعبہ پرکہ دو جہاں کے سرور کی آمد آمد ہے نہ کیوں ہو نور سے تبدیل کفر کی ظلمتخدا کے ماہ منور کی آمد آمد ہے ہے جبرئیل کو حکم خدا خبر کردوہکہ آج حق کے پیمبر کی آمد آمد ہے خوشی کے جوش میں ہیں بلبلیں بھی نغمہ کناںچمن میں آج گل ِترکی آمد آمد ہے دوز انو ہو کے ادب سے پڑھو صلاۃ وسلامعزیز و خلق کے مصدر کی آمد آمد ہے جمیلِ قادری کہہ دے کھڑے ہوں اہل سننہمارے حامی ویاور ...

آ بروئے مومناں احمد رضا خاں قادری

آ بروئے مومناں احمد رضا خاں قادریرہنمائے گمرہاں احمد رضا خاں قادری علم میں بحر رواں احمد رضا خاں قادریدین میں گوہرفشاں احمد رضا خاں قادری علم کے ہیں گلستاں احمد رضا خاں قادریباغ دیں کے گل فشاں احمد رضا خاں قادری حق شناس و حق نما و نائب ِشمس ُالضحیٰوارثِ پیغمبراں احمد رضا خاں قادری باغ دیں میں نغمہ خوان و خوش بیاں شیریں زباںطوطیِ شکرِ فِشاں احمد رضا خاں قادری چشم ِایماں سے اگر دیکھو تو ہیں ایمان کی جاںجان جاں روح ِرواں احمد رضا خاں قادری ت...

احمد کی رِضا خالق ِعالم کی رِضا ہے

احمد کی رِضا خالق ِعالم کی رِضا ہےمرضی ِخدا مرضیِ شاہ دوسرا ہے ہوتا ہے فَتَرْضٰ کے اشارات سے ظاہرمرضی ِخدا وہ ہے جو احمد کی رِضا ہے اَعدائے رِضا جوئے نبی ہوتے ہیں رسوااور ان کے غلاموں کا دو عالم میں بھلا ہے چاہے جو رضا ان کی خدا اس سے ہے راضیطالب جو رضا کانہیں مردودِ خدا ہے محبوب الہٰی سے تمہیں بغض و عداوتاے دشمنو اللہ کے گھر اس کی سزا ہے اللہ کسی کی نہ ہو قسمت کا بُرایوںجس طرح کہ اَعدائےسیہ روکا بُرا ہے اچھے کا جو اچھا ہے خدا کا ہے وہ اچ...

جوداغِ عشقِ شہ دیں ہیں دل پہ کھائےہوئے

جوداغِ عشقِ شہ دیں ہیں دل پہ کھائےہوئےوہ گویا خلد بریں کی سند ہیں پائے ہوئے تمہارے در کے گداؤں کے واسطے یا شاہبہشت لائے ہیں رضواں دلہن بنائے ہوئے اٹھا کے آنکھ نہ دیکھے وہ حورو غلما کونظر میں جس کی ہیں ماہ عرب سمائے ہوئے ہے عاشقوں کی نظر تیرے رخ پہ باطن میںبظاہر اپنا کفن میں ہیں منہ چھپائے ہوئے ہے ان کے دفن پہ قربان جان عالم کیجو تیرے ہاتھ سے ہیں قبر میں سلائے ہوئے ٹھہر ذرا ملک الموت دیکھ لینے دےشہِ مدینہ ہیں بالیں پہ میرے آئے ہوئے اجل ہے ...

اے دل تودرودوں کی اول تو سجا ڈالی

اے دل تودرودوں کی اول تو سجا ڈالیپھر جا کر مدینہ میں روضے پہ چڑھا ڈالی کیا نذر کروں تیرے دربار مقدس میںتوصیف کے پھولوں کی لایا ہوں شہا ڈالی احمد کو کیا آقا اور ہم کو کیا بندہاللہ نے رحمت کی کیا خوب بنا ڈالی بس جائے دماغ جاں عشاق کا خوشبو سےلاباغ مدینہ سے پھولوں کی صبا ڈالی خورشید و قمر ایسے ہوتے نہ کبھی روشنتو نے ہی جھلک ان میں اے نور خدا ڈالی تم سے نہ کہوں کیوں کر تم چاند عرب کے ہودیکھو تو شب غم نے کیا مجھ پہ بلا ڈالی شرمندہ کیا مجھ کو آ...

مدینہ میں بلا اے رہنے والے سبزگنبد کے

مدینہ میں بلا اے رہنے والے سبزگنبد کےبدوں کو بھی نِبھا اے رہنے والے سبز گنبد کے سنہری جالیوں کے سامنے بستر لگے اپناوہیں آئے قضا اے رہنے والے سبزگنبد کے جسے عشاق کی جنت کہا کرتے ہیں اہل حقوہ ہے صحر اترااےرہنے والے سبز گنبد کے گر جاتے ہیں تیرے نام لیوا بار عصیاں سےتو گر تو ں کو اٹھا اے رہنے والے سبز گنبد کے کنارہ دور ہے کشتی شکستہ اور بھنور حائلخبر لے میں چلا اے رہنے والے سبز گنبد کے دو عالم کی مرادوں کے لیے کافی و وافی ہےترا دست عطا اے رہنے...

عجب دل کشا ہیں مدینے کی گلیاں

ترجیع بند نہ کیوں کر مدینے پہ مکہ ہو قرباںکہ ہیں جلوہ گر اس میں محبوب یزداں برستے ہیں ہر وقت انوار سبحاںہے ہر ایک گوشہ وہاں کا گلستاں عجب دل کشا ہیں مدینے کی گلیاںمعطر ہیں یوں جیسے پھولوں کی کلیاں سرطور پر تھے جو جلوے نمایاںہیں انوار وہ ہی یہاں پر درخشاں جناب کلیم آکے دیکھیں اگریاںکہیں غش میں آکر کہ یار تری شاں عجب دل کشا ہیں مدینے کی گلیاںمعطر ہیں یوں جیسے پھولوں کی کلیاں مدینے کی جانب چلوں پابجولاںنکلتے ہی گھر سے بنوں ان کا مہماں پہنچ...

مومنو ہے رحمت حق کا درود

نظم بوقت ذکر ولادت سید رسل ﷺ مومنو ہے رحمت حق کا درودباادب تم کیوں نہیں پڑھتے درود ہے ملائک کا یہاں پر ازدحامدست بستہ کیوں نہیں پڑھتے سلام باادب ہے بانصیب اے اہل دیںبے ادب سے بد نصیبی ہے قریں مژدہ لائی ہے صبا کس پھول کاجس نے عالم کو معطر کردیا آج کعبہ کس لیے ہے شادماںبند ہے آتش کدوں کا کیوں دھواں بُت کدوں میں کس لیے کہرام ہےکفرکاکیوں ٹکڑےٹکڑےدام ہے دو جہاں میں کس کا لطف عام ہےبٹ رہا اسلام کا انعام ہے صف بصف ہیں کیوں فرشتے با ادبشور کیسا...

یا خدا ہر دم نگہ میں ان کا شانہ رہے

یا خدا ہر دم نگہ میں ان کا شانہ رہےدونوں عالم میں میں خیال روئے جانا نہ رہے اے عرب کے چاند تیرے ذرے کا ذرہ ہوں میںتا ابد پر نور میرے دل کا کاشانہ رہے کیوں معطر ہو نہ خوشبو سے دعا لم کا دماغپنجۂ قدرت ترے گیسو کا جب شانہ رہے جس مکاں کی اپنی پائے پاک سے عزت بڑھائیںکیوں نہ سب امراض کا وہ گھر شفا خانہ رہے زندگی میں بعد مردن انکے نام پاک سےیا خدا آباد میرے دل کا ویرانہ ہے عین ایماں ہے یہی اور ہے ہر اک مومن پہ فرضان کے نام پاک کا دنیا میں مستان...

ہیں مظہرِ ذاتِ حق رسول اکرم

رباعیات ہیں مظہر ذات حق رسول اکرممختار و خلیفۂ خدائے عالمصرف ان کے سبب اُلو العزم ہوئےعیسیٰ موسیٰ خلیل و نوح و آدم دیگر عالم کا انہیں خدا نے سلطان کیاجبریل امین کو ان کا دربان کیاہر چیز کا اختیار ان کو دے کرکونین کو حق نے ان کا مہمان کیا دیگر یا رب مرے دل میں عشق اپنا دے دےحب نبی کا سر میں سودادے دےہے بے سروسامان جمؔیل رضویرہنے کا مدینے میں ٹھکانا دے دے دیگر سرکار کا فیض زیرو بالا دیکھاہر چیز میں نور شاہ والا دیکھاہے عرش سے فرش تک اسی کا ...