منظومات  

آؤ محفل میں غلامان رسول عربی

آؤ محفل میں غلامان رسول عربیآج ہی جو ش پہ فیضان رسول عربی جھومتے پھرتے ہیں مستانِ رسول عربیہی مہک پر چمنستان رسول عربی کیسے عشاق تھے یاران رسول عربیاپنے سر کردیے قربان رسول عربی ایسی دسعت بچھا خوان رسول عربیسارا عالم ہوا مہمان رسول عربی کعبہ و ارض و سما شمس و قمر حور و ملکہیں سبھی تابع فرمان رسول عربی حورو غلماں کی تمنا ہو نہ شوق جنتجس نے دیکھا ہے بیابان رسول عربی اپنی قسمت پہ نہ کیوں فخر کروں لاکھوں بار دیکھو جب گنبد ایوان رسول عربی اس ...

عزت عرش و فلک پائے رسول عربی

عزت عرش و فلک پائے رسول عربیعرش رحمٰن بنا جائے رسول عربی سرمیں یا رب ہے سودائے رسول عربیاور آنکھوں میں تجلائے رسول عربی جن کے دل میں ہے تو لائے رسول عربیکیوں نہ بھائے انہیں صحرائے رسول عربی داغ عشق شہ دیں روزترقی پہ رہےمیری آنکھیں رہیں جو یائے رسول عربی اس قد پاک سایہ نظر آتا کیوں کرنور ہی نور ہیں اعضائے رسول عربی تشنہ کامو تمہیں مژدہ کہ بروز محشرجوش پر آگیا دریائے رسول عربی عید ہو مجھ کو کہ دیکھوں کبھی دیدارِ خدااور کبھی صورت زیبائے رسول...

یا خدا ہر دم نگہ میں ان کا کا شانہ رہے

یا خدا ہر دم نگہ میں ان کا کا شانہ رہےدونوں عالم میں خیال روئے جانا نہ رہے اے عرب کے چاند تیرے ذرے کا ذرہ ہوں میںتا ابد پر نور میرے دل کا کاشانہ رہے کیوں معطر ہو نہ خوشبو سے دوعا لم کا دماغپنجۂ قدرت ترے گیسو کا جب شانہ رہے جس مکاں کی اپنی پائے پاک سے عزت بڑھائیںکیوں نہ سب امراض کا وہ گھر شفا خانہ رہے زندگی میں بعد مردن انکے نام پاک سےیا خدا آباد میرے دل کا ویرانہ ہے عین ایماں ہے یہی اور ہے ہر اک مومن پہ فرضان کے نام پاک کا دنیا میں مستانہ ...

یہ دل عرش اعظم بنا چاہتا ہے

یہ دل عرش اعظم بنا چاہتا ہےگھر اِس میں نبی کا ہوا چاہتا ہے نہ پوچھو کہ بندے تو کیا چاہتا ہےفقط اک تمہاری رضا چاہتا ہے عجب کیا جو انس وملائک ہیں شیداتمہیں تو تمہارا خدا چاہتا ہے غلاموں پہ کیوں کہ نہ تیرا کرم ہوتو دشمن کا بھی کب برا چاہتاہے سبھی کی نظر ہے ترے دامنوں پرہر اک انکی ٹھنڈی ہوا چاہتا ہے خدا کی رضا کا ہے ہر ا یک طالبخدا تیرا تیری رضا چاہتا ہے نہ کیوں دونوں عالم بنیں اس کے منگتاعرب والا سب کا بھلا چاہتا ہر اک پیش خالق از ل سے ابد ...

دست قدرت نے عجب صورت بنائی آپ کی

دست قدرت نے عجب صورت بنائی آپ کیوالہ و شیدا ہوئی ساری خدائی آپ کی آپ پر صدقے نہ کیوں کر ہوں حسینان ِجہاںصانع مُطلق کو شکل ِپاک بھائی آپ کی آپ محبوبِ خدا کونین کے مختار ہیںجب خدا ہےآپ کا ساری خدائی آپ کی بادشاہانِ جہاں کو بھی یہی کہتے سناسلطنت دنیا کی چھوڑ و، لو گدائی آپ کی ناروالے ایک دم میں نور والے ہوگئےرحمت ِعالم عجب ہے رہنمائی آپ کی ساری مخلوق الہٰی آپ کی فرماں پذیرمیں بھی بندہ آپ کا ساری خدائی آپ کی امتِ عاصی کی بخشش آپ پر موقوف ہےمخ...

حبیب خدا عرش پر جانے والے

حبیب خدا عرش پر جانے والےوہ اک آن میں جاکے پھرآنےوالے خدا کو اِن آنکھوں سے دیکھ آنے والےوہ تفصیل سے سیر فرمانے والے وہ اقصیٰ میں معراج کی شب پہنچ کرامامت نبیوں کی فرمانے والے وہ امی ہیں ایسے کہ فضل خدا سےہیں علم مغیبات سِکھلانے والے انہیں کی ہے عالم میں نافذ حکومتیہی ہیں درختوں کے بلوانے والے اشارے سے ان کے قمر کے ہوئے دویہ ہیں دم میں سورج کو لوٹانے والے انہیں کا لقب ہے شفیع غلاماںیہ ہیں اہل عصیاں کے بخشانے والے رہا ان کے ماتھے شفاعت کا ...

بس قلب وہ آباد ہے

بس قلب وہ آباد ہے جس میں تمہاری یاد ہےجو یاد سے غافل ہوا ویران ہے برباد ہے رنج و الم میں مبتلا وہ ہے جو تجھ سے پھر گیابے فکر وہ غم سے رہا جس دل میں تیری یا دہے اے بندگان محی دیں دل سے ذرا فریاد ہوبغداد کا فریا درس تو برسرِ امداد ہے محبوب سبحانی ہوتم مقبول ربّانی ہوتمبندہ تمہارا جو ہوا وہ نار سے آزادہے ہوں نام لیوا آپ کا عاصی سہی مجرم سہیمجھ پُر خطا کے واسطے سہر کا کیا ارشاد ہے بغدادکی گلیوں میں ہوآقامیرالاشہ پڑاٹھوکرلگاکرتم کہویہ بندہ آزاد...

رِضائے غوث احمد کی رِضا ہے

رِضائے غوث احمد کی رِضا ہےرضا احمد کی مرضی ِخدا ہے کمالات و علوم مصطفیٰ سےشہ جیلاں تجھے حصہ ملا ہے تو آئینہ جمال مصطفیٰ کاتو حق گو حق شناس و حق نماہے جناب مصطفیٰ ظل خدا ہیںتو ظل مصطفیٰ نور خدا ہے ترے ہم ہوچکے تو ہے ہماراخداکا تو ہے اور تیرا خدا ہے جو منکر ہے ترا وہ حق کا منکرجو بندہ ہےترا عبدِ خدا ہے ترا منگتا ہے مقبول الہٰیترے منکر پہ قہر کبریا ہے محی الدین نہ کیوں ہو نام تیراکہ تو نے دین حق زندہ کیا ہے کوئی بغداد والے سے یہ کہہ دےکہ و...

نبی آج پیدا ہوا چاہتا ہے

قصیدہ بوقت ذکر ولادت شریفہ برائے قیام نبی آج پیدا ہوا چاہتا ہےیہ کعبہ گھر اس کا ہوا چاہتا ہے علم نصب ہے جس کا کعبہ کی چھت پربلند اس کا شہرہ ہوا چاہتا ہے نہ کیوں آج کعبہ بنے رشک ِگلشنوہ گُل جلوہ فرما ہوا چاہتا ہے یہ رو رو کے آپس میں بُت کہہ رہے ہیںخدا جانے اب کیا ہوا چاہتا ہے تری ہے سماوٰ میں ساوٰ میں خشکینیا اب زمانہ ہوا چاہتا ہے نِدا آرہی ہے کہ حق کے قمر کاجہاں میں اجالا ہوا چاہتا ہے وحوش وطیور آج گویا ہیں باہمکہ رحمت کا دور ہوا چاہتا ہ...

مومنو وقت ادب ہے

ایضاً برائے قیام مومنو وقت ادب ہے آمد محبوب رب ہےجائے آداب و طرف ہے آمد شاہ عرب ہے غنچے چٹکے پھول مہکے شاخ گل پر مرغ چہکےروتا ہے شیطاں یہ کہہ کے آمد شاہ عرب ہے خواہش ِزلفِ نبی میں مست ہیں گُل کی شمیمیںجھوم کر آئیں نسیمیں آمد شاہ عرب ہے بدلیاں رحمت کی چھائیں بوندیاں رحمت کی آئیںاب مرادیں دل کی پائیں آمد شاہ عرب ہے بج رہے ہیں شادیانے بُت لگے کلمہ سنانےہر زباں پہ ہیں ترانے آمد شاہ عرب ہے ابرِ رحمت چھا گیا ہے کعبے پہ جھنڈا گڑا ہےباب ِرحمت آج ...