نظام الدین قادری بھکاری
حضرت سید نظام الدین قادری بھکاری نام و نسب: اسمِ گرامی:سید نظام الدین۔لقب:بھکاری۔والد کاا سمِ گرامی:حضرت علامہ قاری سیدسیف الدین رحمۃ اللہ علیہ۔بھکاری کی وجہِ تسمیہ:آپ علیہ الرحمہ ولایت اور توکل کے اعلیٰ درجہ پر فائز تھے،اسلئے آپ ہر چیز کاسوال اللہ تعالیٰ سے کرتے تھے،اسلئے"بھکاری"لقب مشہورہوا،یعنی رب کا بھکاری۔رسولِ اکرم نوررِ مجسم رحمتِ عالم ﷺ نے ارشادفرمایا: عن أنس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:ليسأل أحدكم ربه حاج...