شیخ نور احمد المشہور حسین بنور قادری قدس سرہ
آپ سیّد عبدالکریم بہاون شاہ قدس سرہ کے خلیفہ خاص تھے صاحبِ جذب و استغراق جذب و مستی تھے، خوارق و کرامت ظاہر ہوتیں، حالتِ جذب میں بتیس سال تک ایک جگہ قیام رہا، کھانا پینا ترک کردیا، ذکر نفی و اثبات کرتے تھے، در و دیوار شجر و حجر آپ کے ذکر میں شامل ہوتے۔ ایک دفعہ سرحد کے زمینداروں کے دو خاندانوں میں زمین کے معاملہ میں تنازعہ ہوگیا، دوسرا فریق زور آور بھی تھا اور سرکش بھی، چنانچہ انہوں نے چار سو کھاتے زبردستی اپنے قبضہ میں کرلیے اور حاکم وقت ...