ضیائی شخصیات  

سیّدنا واقد رضی اللہ عنہ

بشرطیکہ صحیح ہو۔ یسث بن سعد نے یزید بن ابی حبیب سے انہوں نے یزید بن محمد سے انہوں نے جعفر بن عبد اللہ بن واقد سے روایت کی حضور اکرم صلی اللہ علہ وسلم نے فرمایا کہ تم عورتوں کو مساجد میں آنے سے نہ روکو ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ وہم ہے۔ اور یہ صاحب واقد بن عبد اللہ بن عمر سے زیادہ مشابہہ ہیں۔...

سیّدنا وائل رضی اللہ عنہ

بن حجرہ بن ربیعہ بن وائل بن لعمیر الحضرمی۔ یہ ابو عمرو کا قول ہے ابو القاسم بن عساکر الدمشقی نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے: وائل بن حجر بن سعد بن مسروق بن وائل بن ضمعج بن وائل بن ربیعہ بن وائل بن نعمان بن زید بن مالک بن زید اور ایک اور روایت کے رو سے ان کا نسب یوں تھا: وائل بن حجر بن سعید بن مسروق بن وائل بن نعمان بن ربیعہ بن حارث بن عوف بن سعد بن عوف بن عدی بن مالک بن شرجیل بن مالک بن مرہ بن حمیر بن زید الحضرمی ابو ہنیدہ حضرمی، حضر موت کے سرداروں...

سیّدنا وائل رضی اللہ عنہ

بن ابی القعیس: ایک روایت میں وائل بن افلح مذکور ہے جو ابو القعیس کے بھائی تھے اور ایک روایت میں اخوا فلح بن ابو القعیس مذکور ہے اس میں اختلاف ہے۔ یحییٰ بن ابی کثیر نے عکرمہ سے روایت کی کہ قعیس کے بھائی وائل بن افلح نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے کی اجازت طلب کی حکم بن عیبنہ نے عراک بن مالک سے روایت کی کہ افلح حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاجر ہوئے، تو ام المومنین نے پردہ کرلیا حالانکہ وائل بن ابی القعیس کی بیوی نے حضرت عا...

سیّدنا وائل رضی اللہ عنہ

القیل: ابن شاہین نے انہیں غیر معروف لوگوں میں شمار کیا ہے، اور باسنادہ ابراہیم بن یوسف بن ابو اسحاق سے، انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے ابو اسحاق سے انہوں نے عاصم بن کلیب سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے وائل القیل سے روایت کی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں دیکھا کہ آپ نے دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھا ہوا تھا۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابن اثیر لکھتے ہیں کہ بلاشبہ اس سے مراد وائل بن حجر ہیں یہ عجیب معلوم ہوتا ہے کہ بای...

سیّدنا وداعہ رضی اللہ عنہ

بن جذام: جعفر مستغفری نے ان کا ذکر کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ان سے مروی حدیث کے اسناد کچھ اشتباہ ہے، اور انہوں نے باسنادہ یحییٰ بن سعید اموی سے انہوں نے کلبی سے، انہوں نے ابو صالح سے، انہوں نے ابن عباس سے روایت کی، کہ ابو البابہ بن عبد المنذر، وداعہ بن جذام یا حرام اور اوس بن ثعلبہ، غزوہ تبوک میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ نہ دے سکے۔ جب انہیں اس باب میں ان آیات کا علم ہوا، جو ایسے لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی تھیں، تو ان لوگوں نے اپنے آپ کو مسجد ...

سیّدنا وداعہ رضی اللہ عنہ

بن ابی زید الانصاری: کلبی نے ان کا ذکر ان لوگوں میں کیا ہے۔ جو صحابہ میں ہے جنگ صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لشکر میں شامل تھے اور ان کے والد ابو زید غزوۂ احد میں شہید ہوئے تھے ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا وداعہ رضی اللہ عنہ

بن ابی وداعہ سہمی: یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان سے مروی حدیث میں مجالِ گفتگو ہے۔ کلبی نے ابو صالح سے انہوں نے وداعہ سہمی سے روایت کی کہ ایک بار حضور اکرم ایک گرم دن میں طوافِ کعبہ کے لیے تشریف لائے بعد از طواف پانی طلب فرمایا، تو ایک شخص نے پیالے میں بنیذ پیش کیا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اسی طرح اس کی روایت کی ہے۔...

سیّدنا وردان رضی اللہ عنہ

بن اسماعیل تمیمی: بنو یربوع(از بنو تمیم) کے قیدیوں میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے گئے حضرت عائشہ صدیقہ نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ۔ مجھ پر ایک بنو اسماعیل کے غلام کو آزاد کرنا لازمی ہے اس لیے ان میں سے ایک غلام مجھے عطا فرمادیجیے۔ تاکہ میں اسے آزاد کردوں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ غلام بنو غبر سے ہیں، جب وہ آئیں گے تو میں تمہیں ان سے ایک دے دوں گا۔ تم آزاد کردینا ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ وردان بن مخزم کے ترجمے میں ہم پھ...

سیّدنا وردان رضی اللہ عنہ

الجہنی: مستمر بن ریان نے ابو الجوزاء سے، انہوں نے عبد اللہ بن مسعود سے روایت کی کہ وہ لیلۃ الجن کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، جب مقامِ حجون پر پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ارد گرد ایک خط کھینچ دیا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنوں کے مجمع کی طرف تشریف لے گئے چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد جمع ہوگئے اس پر ان کے سردار وردان نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی، کیا میں ان جنوں کو آپ سے پرے ہٹادوں: حضور ص...

سیّدنا وردان رضی اللہ عنہ

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ایک کھجور کے درخت سے گر پڑے اور فوت ہوگئے یہ ابن عباس سے عکرمہ کی روایت ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کے کسی ہموطن کو تلاش کرو، اتفاق سے ایک آدمی مل گیا، اور آپ نے وردان کا سازو سامان اس کے حوال کردیا۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ایک روایت کے مطابق ابو عیسیٰ ترمذی نے اپنی کتاب میں یہ واقعہ ابن اصفہانی سے بیان کیا، جنہوں نے مجاہدین وردان سے سنا۔...