ضیائی شخصیات  

(سیّدہ )ہند( رضی اللہ عنہا)

ہند دختر یزید بن برصاء از بنوابوبکر بن کلاب،ابوعبیدہ نے اس خاتون کو ازواج النبی میں شمارکیاہے، احمدبن ابو صالح مصری کے مطابق ان کا نام عمرہ دختر یزید تھا،اس میں زبردست اختلاف ہے۔ ...

(سیّدہ )ہند( رضی اللہ عنہا)

ہند جہتیہ،ابوبکر محمد بن عبداللہ بن ابراہیم شافعی نے ابوالعباس مسروق سے،ا نہوں نے عمر بن عبدالحکیم اور حفص بن عبداللہ وراق اور قاسم بن حسن سے،انہوں نے ابنِ سعد سے،انہوں نے اپنے والد سےروایت کی کہ ابتدائے اسلام میں بشر نامی ایک شخص کے پاس آتاجاتا تھا،اس کا تعلق بنواسد میں عبدالعزیٰ سے تھا،اور اس کا معمول تھا،جب بھی صبح کو رسولِ کریم کی خدمت میں آتا، وہ بنوجہنیہ کے پاس سے گزرتا،اس قبیلے میں ایک حسین و جمیل عورت تھی،جس کےخاوند کا نام ...

(سیّدہ )ہند( رضی اللہ عنہا)

ہند خولانیہ جو جناب بلال کی زوجہ تھیں،ان کا نام سعید بن عبدالملک نے اوزاعی سے،انہوں نے عمیربن ہانی سےروایت کیا،روایت ہے کہ انہیں صحبت ملی،یہ خاتون دمشق کے داریابستی کی رہنے والی تھیںابومحمد بن ابوالقاسم بن حسن بن ہبتہ اللہ دمشقی نے اجازۃً ابوالبرکات بن مبارک سے،انہوں نے ابوالحسین طیوری سے،انہوں نے عبدالعزیز بن علی آزجی سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عمر بن احمد بن حیثمہ سے،انہوں نے ابوبکر محمد بن احمد بن یعقوب بن شیبہ سے، انہوں نےاپنے دا...

(سیّدہ )حُکَیمَہ( رضی اللہ عنہا)

حُکَیمَہ دختر غیلان ثقفیہ،یعلی بن مرہ کی بیوی تھیں،اپنے شوہر سے روایت کی،لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا،آیا انہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم سے سماع نصیب ہو ا یا نہ،صِرف ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )ہریرہ( رضی اللہ عنہا)

ہریرہ دخترِ زمعہ بن قیس بن عبدشمس،جناب سودہ کی ہمشیرہ تھیں،بقول ِجعفرانہیں صحبت حاصل ہوئی،جعفر نے باسنادہ طالب بن حجیر سے ،انہوں نے ہود سے،انہوں نے عبدالقیس کےایک آدمی سے، جس نے جاہلیت میں کافی حج کئے تھے اور اس کانام معبد بن وہب تھا،اس نے قریش کی عورت بریرہ نامی سے شادی کی تھی،وہ بدر میں موجود تھے،اور صفین میں بھی لڑے تھے،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں فرمایاتھا،خداان پر رحم کرے،یہ زمین میں خداکے شیر ہیں،ابو موسیٰ ن...

(سیّدہ )حذافہ( رضی اللہ عنہا)

حذافہ دخترِ حارث سعدیہ جو شیما کے عرف سے مشہور تھیں،یہ ابن اسحاق کا قول ہے،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی رضاعی بہن تھیں،اور حضورِ اکرم کی تربیت میں اپنی والدہ کی شریک رہی تھیں ہم شیما کے تحت پھر ان کا ذکر کریں گے،ابو عمر نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )جعدہ( رضی اللہ عنہا)

جعدہ دخترِ عبداللہ بن ثعلبہ بن عبید بن ثعلبہ بن غنم بن مالک بن نجامہ انصاریہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر ان کے گھر آتے اور کھانا تناول فرماتے،یہ عدوی کا قول ہے،اور غسانی نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...