ضیائی شخصیات  

ابوعبداللہ رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ رضی اللہ عنہ ابوعبداللہ،انہیں صحبت ملی،ابوقلابہ جرمی اور ابونضر نے ان سے روایت کی ہے،حماد بن سلمہ نے سعید الحریری سے،انہوں نے ابونضرہ سے روایت کی،کہ ایک صحابی بیمارہوئے،اوردوست احباب عیادت کو آئے،دیکھا کہ وہ رورہے ہیں،احباب نے کہا،کیوں رورہے ہو،کیاتمہیں یاد نہیں کہ حضورِ اکرم نے تمہیں فرمایاتھا،پانی پیئو،صبرکرو،کہ اب ہماری ملاقات حوض کوثر پرہوگی،انہوں نے جواب دیا،ہاں مجھے یادہے،لیکن میں نے حضور...

ابواحمد بن حجش رضی اللہ عنہ

ابواحمد بن حجش،ابن معین نے ان کا نام عبداللہ بن حجش لکھاہے،جو غلط ہے،ہاں ان کے بھائی کا نام عبداللہ ہے،ہم ان کا نسب ان کے اور ان کے بھائی کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں،وہ بنواسد خزیمہ سے اسدی ہیں،اور بنوعبدشمس کے حلیف۔ ابواحمد شاعر تھےاور سابقون الاولون سے تھے،عبداللہ بن احمد نے یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سےدربارۂ مہاجرینِ مدینہ بیان کیا،کہ ابوسلمہ کے بعد سب سے پہلے مہاجرین میں سے جس نے ہجرت کی،وہ ع...

ابوعیب رضی اللہ عنہ

ابوعیب،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مولیٰ تھے،صحبت اورروایت سے فیضیاب ہوئے،ان سے ابونصیرہ اورحازم بن قاسم نے دوحدیثیں روایت کیں،ایک یہ ہے کہ جبریل میرے پاس بخار اورطاعون لے کر آئے،بخار تو میں نے مدینے کے لئے رکھ لیا،اورطاعون شام کو بھیج دیا،طاعون میری امت کیلئے باعثِ شہادت ہے،ان سے مسلم بن عبدللہ ابونصیرہ نے روایت کی۔ دوسری حدیث بھی ابونصیرہ نے ان ہی سے روایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم ای...

ابوعائشہ رضی اللہ عنہ

ابوعائشہ،ابن ابی عاصم اور حسن بن سفیان نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمد سے ،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے ابوعمرو بن حمدان سے،انہوں نے حسن بن سفیان سے،انہوں نے اسحاق بن بہلول بن حسان سے،انہوں نے ابوداؤد حضری سے ،انہوں نے بدربن عثمان سے،انہوں نے عبداللہ بن مروان سے،انہوں نے ابوعائشہ (جوایک راست گوآدمی تھے)روایت کی،کہ ایک صبح کو حضوراکرم ہمارے یہاں تشریف لائے ،فرمایا،گزشتہ رات کو میں ...

ابواخزم بن عتیک رضی اللہ عنہ

ابواخزم بن عتیک بن نعمان بن عمرو بن عتیک بن عمروبن مبذول بن مالک بج نجار،ان کے بھائی کا نام سہل تھا،وہ بیعت عقبہ میں موجودتھے،اور تمام غزوات میں شریک ہوئے،اور معرکۂ حسر(جس میں ابوعبید ثقفی مارے گئے)میں بھی شریک تھے،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوالسبع زرقی انصاری رضی اللہ عنہ

ابوالسبع زرقی انصاری،انہیں صحبت نصیب ہوئی،اورغزوۂ احد میں شہید ہوئے،ان کانام ذکوان بن عبدقیس تھا،ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شہدائے غزوۂ احد ازبنوزریق بن عامر،ذکوان بن عبد قیس کا نام لیا ہے،اورہم ذکوان کے ترجمے میں اس کا ذکر کر آئے ہیں،ابوعمر نے انکا ذکر کیاہے۔ ...

ابوزہیر انماری یا تمیمی رضی اللہ عنہ

ابوزہیرانماری یا تمیمی،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا کے بارے میں حدیث نقل کی ہے،آپ نے فرمایا،جب تم کوئی دعاکرو،تواس کے آخر میں آمین ضرور کہو،کیونکہ اس کی مثال ایسی ہے،جیسی کتاب یا خط پر مہر،مگراس حدیث کا اسناد درست نہیں۔ ضمضم بن زرعہ نے شریح بن عبید الحضرمی سے،انہوں نے ابوزہیر نمیری سے(انہیں صحبت نصیب ہوئی)روایت کی،کہ حضورِ اکرم نے فرمایا،کہ تم ٹڈی دل کو ہلاک مت کرو،کیونکہ یہ خدا...

ابوزہیربن اسیدرضی اللہ عنہ

ابوزہیر بن اسید بن جعونہ بن حارث بن نمیر بن عامر بن صعصعہ نمیری قرہ بن دعموص کے ساتھ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے،ان کا شمار اعراب بصرہ میں ہوتاتھا،عائد بن ربیعہ نے قرہ بن دعموص نمیر ی سے روایت کی کہ قرہ اور قیس بن عاصم بن اسید،ابوزہیر بن اسید اور یزید بن عمروحضورِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور گزارش کی،یارسول اللہ ،آپ ہمیں کس بات کا حکم دیتے ہیں،فرمایا،نمازقائم کرو،زکوٰۃ ادا کرو،رمضان کے روزے...

ابوانس اہاب بن عزیز بن قیس رضی اللہ عنہ

ابواہاب بن عزیز بن قیس بن سدیدبن ربیعہ بن زید بن عبداللہ بن دارم التمیمی الدارمی،یہ خلیفہ کا قول ہے اور ام اہاب فاختہ دختر عامر بن نوفل بن عبدمناف بن قصیٰ ہے،یہ بنونوفل کے حلیف تھے، انہوں نے حضورِ اکرم سے روایت کی،کہ آپ نے تکیہ لگاکر کھاناکھانے سے منع فرمایا،یہ جعفر کا قول ہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...