ضیائی شخصیات  

ابوعامرثقفی رضی اللہ عنہ

ابوعامر ثقفی ان سے محمد بن قیس نے روایت کی،ان کی حدیث کے بارے میں ایک شخص سے مروی ہے کہ ابوعامرنامی آدمی نے حضورِاکرم کو فرماتے سُنا،سبزی جنت ہے،کشتی ذریعۂ نجات ہے، عورت خیر ہے،اونٹ باعثِ رنج ہے،اوردودھ عین فطرت ہے،اور قید ثبات فی الدین ہے اور مجھے دھوکادینا نا پسند ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکرکیا ہے۔ ...

ابوعامریاابومالک رضی اللہ عنہ

ابوعامریاابومالک،ان کا شمار شامیوں میں تھا،حمص میں مقیم تھے،ان سے شہر بن حوشب نے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے درمیان بیٹھے تھےکہ جبریل آئے انسانوں کی صورت میں،حضورنے ان کے سلام کا جواب دیا،انہوں نے اسلام کی حقیقت دریافت کی،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوعامر رضی اللہ عنہ

ابوعامر،بقول ابوموسیٰ یہ مخلتف آدمی ہیں،ابوحنیفہ نے محمدبن قیس سے روایت کی کہ ایک آدمی جس کی کنیت ابوعامرتھی،ہرسال حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفہ پیش کیا کرتا تھاجس سال شراب حرام ہوئی،اس نے حضور اکرم کو حسب معمول شراب کی ٹھلیا بطورہدیہ پیش کی،آپ نے فرمایا اے ابوعامر شراب توحرام ہوچکی ہے،اس نے عرض کیا یا،رسول اللہ !اسے بیچ دیجئے،اوراس کی قیمت کو اپنے کام میں لائیے،فرمایا،جس طرح شراب کا پیناحرام ہے،اسی طرح اس ک...

ابوآمنہ فزاری رضی اللہ عنہ

ابوآمنہ فزاری،انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور صحبت سے فیض یاب ہوئے،ان سے ابوجعفر فراء نے روایت کی،یہ کوفی شمار ہوتے ہیں، تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے،ان کے نام میں الف پر مد ہے،ابوعمر نے اُمیہ لِکھاہے،لیکن ابن ِماکولانے مدسے لکھا ہے،ابوعمر نے آمنہ او ر اُمیہ دونوں صورتوں سے لکھا ہے،اور دو علیحدہ آدمی شمار کئے ہیں، ...

ابوعبداللہ اسلمی رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ اسلمی،ایک روایت میں ان کی کنیت ابوحدردمذکورہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوسہل غانم بن احمدالحداد میں حاضرتھااورابوالفضل جعفر بن عبدالواحد سے،انہوں نے ابوطاہر محمد بن احمد بن عبدالرحیم سے،انہوں نے معتمربن سلیمان سے،انہوں نے یزید بن عبداللہ بن قسیط سے،انہوں نے قعقاع بن عبیداللہ سے،انہوں نے ابوعبداللہ سےروایت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک سریہ(فوجی مہم) پر روانہ فرمایا،اوراتفاقاً عامر بن اضبط ہمیں ...

>ابوعبداللہ رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ،صحابی ہیں،ان سے عرقحہ نے روایت کی،حماد نے عطاءبن سائب سے،انہوں نے عرفجہ سے روایت کی کہ وہ عتبہ بن فرقد کے پاس بیٹھے تھے،کہ حضورِاکرم کے ایک صحابی آگئے،اس پرعتبہ جو حدیث بیان کررہے تھے،رک گئے،اورنوآمد سے کہا،اے ابوعبداللہ!ہمیں رمضان کے بارے میں حدیث سُناؤ،انہوں نے کہا،میں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سناکہ رمضان میں بہشت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں،اورجہنم کے دروازے بندکردیئے جاتے ہیں اورشیا...

ابوعبداللہ خطمی حجازی انصاری رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ خطمی حجازی انصاری،ابن ابوفدیک نے ان کی حدیث عمروبن محمد سے،انہوں نے فلیح بن عبداللہ سے،انہوں نے ان کے والد سے،انہوں نے داداسے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایاپانچ اوصاف انبیاء کی سنت ہیں،حیا،حلم،حجامت،مسواک اورخوشبو،ابومندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ...

ابوعبداللہ مخزومی رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ مخزومی،صحابی ہیں،ان سے یزید بن مالک نے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا،جب کسی آدمی کے قدم اللہ کی راہ میں غبارآلود ہوتے ہیں،توایسے شخص پر خداکی طرف سے دوزخ کی آگ حرام ہوجاتی ہے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوعبداللہ قینی رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ قینی،انہیں صحبت ملی،مصرمیں سکونت کرلی تھی،ان سے ابوعبدالرحمٰن جیلی نے سرق کا قصّہ اوراس کے سودے کا ذکرکیاہے،جسے اس نے ادھارپر خریداتھا،اورپھربھگالے گیاتھا،اور یوں خود کوبتاؤ کیا ان کی یہ حدیث قوی نہیں،اورایک روایت میں ابوعبدالرحمٰن مذکورہے،اس کا ذکر آگےآئے گا،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوعبداللہ صنابحی رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ صنابحی،نام عثمان بن عسیلہ تھا،صحبت سے فیضیاب ہوئے،حضورِاکرم کی زیارت کے لئے مکےسے مدینے گئے،وہاں پہنچ کر معلوم ہوا،کہ آپ چند روزپیشتروفات پاگئے ہیں،رجاء بن حیوہ نے محمود بن ربیع سے روایت کی،ہم عبادہ بن صامت کے پاس بیٹھے ہوئے تھے،کہ ان کی طبیعت ناساز ہوگئی،اتنے میں صنابحی وہاں آگئے،عبادہ کہنے لگے،جس کی خواہش ایسے شخص کو دیکھنے کی ہو،جو سات آسمانوں کی بلندیوں کو چُھوآیاہے،تواسے چاہئیے کہ صنابحی کودیکھ لے...