ضیائی شخصیات  

میاں فرید سہروردی لاہوری

میاں فرید سہر وردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت میراں محمد شاہ بخاری کے مرید تھے، ایک دفعہ اکبر بادشاہ جب شاہی قلعہ لاہور  میں قیام پذیر تھا تو وہاں کچھ امرا نے بادشاہ سے شکایت کی کہ آپ نے حضرت میراں محمد شاہ کو بہت زیادہ جاگیر دے دی ہے، بادشاہ نے کہا کہ وہ بہت خدا رسید بزرگ ہیں تو اس پر امراء نے عرض کی کہ اگر یہ حسبًا نسبًا سید ہوں گے تو آگ ان پر اثر نہ کرے گی،چنانچہ تنو ر گرم کیا ...

سید شاہ محمد سہروردی لاہوری

سید شاہ محمد سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ کے والد حضرت عثمان رحمتہ اللہ علیہ کا مقبرہ تہہ خانہ شاہی قلعہ لاہور میں ہے اور فرزند حضرت گھوڑے شاہ  سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کا علاقہ تیزاب احاطہ میں واقع ہے، آپ اپنے والد بزر گوار کی وفات کے بعد لاہور تشریف لائے تھے، سلسلہ نسب مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ حضرت سید جلال الدین بخاری رحمتہ اللہ علیہ تک جاتا ہے،آپ بہ اجتماع کثیر چ...

حضرت مفتی شیخ کمال الدین سہرروردی لاہوری

مفتی شیخ کمال الدین سہرروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ کے والد ماجد کا اسم گرامی مفتی شیخ محمدا لمعروف میاں وڈا تھا، ان کی وفات کے بعد آپ عہد ہ افتا پر متمکن ہوئے، شیخ مر حوم کی نگرانی میں آپ نے اپنی تعلیم مکمل کی تھی اور انہیں سے سلسلہ سہروردیہ میں خلافت حاصل کی تھی۔           لاہور کے ممتاز علماء میں شامل ہوئے تھے، سلطان سکندر لودھی آپ کی بے ...

حضرت شیخ میر ہاشم سہروردی لاہوری

حضرت شیخ میر ہاشم سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ ہمایوں بادشاہ کے وزیر تھے اور آپ کو حضرت موسیٰ آہنگر رحمتہ اللہ علیہ سے بے پناہ عقیدت تھی۔ موصوف کی خدمت میں اکثر و بیشتر حاضر ہوا کرتے تھے، ابتداء میں آپ گھو ڑوں کی تجارت کرتے تھے، جب ہمایوں ایران سے کابل پہنچا تو میر ہاشم بادشاہ کی خدمت میں حاضر ہوئے بادشاہ نے اس کو کتاب خانہ کی خدمت سپرد کردی جس سے وہ ترقی کرکے اس کے وزیر بن گئے، ہمای...

شیخ اسحاق سہروردی لاہوری

شیخ اسحاق سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ شیخ المشا ئخ حضرت موسیٰ آہن گر رحمتہ اللہ علیہ کے فر زند ارجمند تھے اور بیعت بھی آپ سے ہی فرما ئی تھی، شیخ سے آپ کو جبہ اور پیر اہن مسند خلافت کے ساتھ عطا ہوا تھا، مجا ہدات اور ریاضت آپ نے بہت کیئے رشدو ہدایت اور تلقین و اور اد کے ذریعے آپ نے خلق کی بہت خدمت کی۔ وفات           آپ کی وفات پر خلافت ش...

شیخ موسی آہنگر سہروردی لاہوری

شیخ موسی آہنگر سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ کی ولادت ۱۴۳۷ء بمطابق ۸۴۱ھ میں ہوئی، والد کا اسم گرامی سلطان عرب تھا اور والدہ کا بی بی عائشہ تھا، آپ کا شجرہ نسب حضرت امام محمد تقی اور پھر حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر ختم ہوتا ہے، آپ کی بیوی کا نام بی بی ملکی تھا جو شیخ زکریا رحمتہ اللہ علیہ کی دختر نیک اختر تھی۔ خلا فت           حضرت شاہ عبد الج...

شیخ ابو الفتح ثانی

شیخ ابو الفتح ثانی رحمتہ اللہ علیہ فرزند حضرت چوہڑ بندگی سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ آپ سلطان سکندر لودھی کی دختر کے بطن سے پیدا ہوئے،آپ کی اولاد کی سکونت دو پشت تک لاہور میں رہی،پھر ان کے کے پوتے بر خوردار عبد الجلیل ثانی کوٹلی پیراں چلے گئے،یہ گاؤں انہوں نے خود بسایا تھا اور لاہور شمال مشرق کی طرف واقع ہے۔ اس گاؤں میں سہروردی سلسلہ کے رہنماؤں میں سب سے پہلی قبر جو بنی وہ شیخ غلام علی بن شیخ  فخر اللہ بن شیخ ابو الفتح ثالث رحمتہ الل...

حضرت شیخ حسن محمد بن میاں جیون

شیخ حسن بن میاں جیون رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب:آپ کا نام حسن بن شاہ میاں جیون بن شیخ نصیر الدین شیخ امجدالدین بن شیخ سراج الدین بن کمال الدین قدس سرہم ہے۔ بیعت و خلافت:آپ روحانی طورپرشیخ جمال الدین المعروف شیخ جمن کے مرید تھے۔ شیخ جمن  شیخ محمد المعروف شیخ راجن کے وہ شیخ علم الدین کے اور وہ شیخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی قد س سرہم کے مرید تھے۔ سیرت وخصائص:شیخ حسن بن میاں جیون قدس سرہ ایک بڑے جلیل القدر اور اپنے زمانے کے مایہ ناز گھرانے ...