ضیائی شخصیات  

پیر کا لیہ سہروردی

پیر کا لیہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ کا خاندانی شجرہ نسب حضرت برہان الدین ولی آف لنگر مخدوم  سے جا ملتا ہے، والد گرامی شیخ سعد اللہ سلسلہ سہر وردیہ سے بیعت تھے، نام نامی محی الدین تھا، ولادت ۸۸۰ھ مطابق ۱۴۷۵ء بعہد سلطان بہلو ل لودھی ہوئی، خلافت اپنے والد سے پائی۔ لاہور آمد:        آپ نے کثرت سے سیرو سیاحت کی اور بیس سال کی عمر میں سیا حت ہندوستان کےلیئے ...

شیخ جمال الدین ابوبکر سہروردی

شیخ جمال الدین ابوبکر سہروردی رحمتہ اللہ علیہ آپ حضرت عبد الجلیل چوہٹر بند گی رحمتہ اللہ علیہ کے حقیقی بھائی ہے، سلطان سکندر لودھی کے زمانہ میں حضرت قطب الدین آگرہ چلے گئے تھے،آپ لکھتے ہیں کہ حضرت قطب الدین عالم رحمتہ اللہ علیہ نے بڑے اصرار سے آپ کی شادی سلطان بابک کی صاحبز ادی سے کردی۔ بیعت: آپ نے حضرت چوہٹر بندگی رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت کی تھی اور انہیں سے خلافت حاصل کی، اس موقع پر شیخ جلال الدین گوجر،شیخ مولانا نجار اور شیخ لد ھا کمبو ہ ح...

حضرت شیخ پیر پٹھا سہروردی

حضرت شیخ پیر پٹھا سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ف۔۔۔۔ ۶۶۶ھ           ابو الخیر حسین بن راجبار شاہ عالم، شیخ پٹھا کے نام سے مشہور تھے، آپ قوم ایان سے تھا، سلسلہ نسب یہ ہے حسین بن راجبا ربن کاہ بن سخیر ہ، والد کا نام سلطانی بنت مرادبن شرفو ہے۔ (حاشیہ حدیقۃ الاولیاء ازحسام الدین راشدی ،ص ۴۸)           حدیقۃ الاولیاء  میں مثنوی  کے انداز میں آپ کا حال ...

حضرت شیخ حسام الدین ملتانی

آپ سلطان المشائخ نظام الدین دہلوی کے خلفائے باوقار میں سے تھے۔ زہد و تقویٰ اور ریاضت میں اپنے احباب میں ممتاز تھے۔ حضرت شیخ سلطان المشائخ فرمایا کرتے تھے کہ دہلی شہر شیخ حسام الدین کے ظلِ حمایت میں ہے۔ آپ ایک دن کہیں جا رہے تھے۔ راستہ میں مشغول بحق ہونے کی وجہ سے اتنی محویت طاری تھی کہ آپ کے کندھے پر سے مصلی گر پڑا، کسی شخص نے دیکھا تو چلا کر آواز دی، یا شیخ، مگر شیخ کو قطعاً کوئی خبر نہ ہوئی، آخرکار مصلی اُٹھاکر آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا میں نے...

حضرت شیخ احمد کھتو

آپ علاقہ گجرات کے بزرگوں میں سے بڑے بزرگ تھے۔ احمد  آباد کے مضافات میں ایک قصبہ سرکچ میں آپ کا مزار ہے۔ آپ کا مقبرہ نہایت ہی پاکیزہ، منزہ اور ہوادار ہے کہ اس کی مثال دنیا میں شاید ہی کہیں ہو۔ کھتو ایک گاؤں کا نام ہے جو اجمیر کے قریب ہے، شیخ احمد کے آباؤاجداد دہلی کے باشندے تھے اور آپ کا بھی بچپن دہلی میں گزرا تھا۔ مشہور ہے کہ آپ ایک بار  ایک گاؤں میں بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ سخت  طوفان و آندھی آئی جو آپ کو وہاں سے اڑا کر کسی او...

حضرت سید صدر الدین المعروف راجن قتال بخاری سہروردی

حضرت سید صدر الدین المعروف راجن قتال بخاری سہروردی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سیدصدرالدین۔لقب:راجن قتال۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت صدرالدین راجن قتال سہروردی  بن سیداحمدکبیربخاری سہروردی بن حضرت سید مخدوم جلال الدین سرخ بخاری بن سید ابو المؤید علی بن سیدجعفرحسینی بن سیدمحمودبن سید احمدبن سید عبد اللہ بن سید علی اصغر بن سید جعفر ثانی بن امام محمد نقی رحمۃ اللہ علیہم اجمعین ۔آپ کاتعلق سادات بخاراسےہے۔آپ حضرت سیدجلال الدین سرخ پوش بخار...

مولانا حافظ شاہ محمد مسعود احمد چشتی صابری دہلوی

مولانا حافظ شاہ  محمد مسعود احمد چشتی صابری دہلوی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی:محمد مسعود احمد ۔لقب: چشتی صابری۔دہلی کی نسبت سے "دہلوی" کہلاتے ہیں۔ والد کااسمِ گرامی: شاہ  محمدکرامت اللہ چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ۔ آپ قبلہ شاہ صاحب کے سب سے چھوٹے صاحبزادے تھے۔ تارریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 1325ھ، بمطابق 1907ء کو شاہ محمد کرامت اللہ علیہ الرحمہ کے گھر دہلی(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: حضرت  مولانا حافظ...