ضیائی شخصیات  

شیخ نعمت اللہ الملقب حاجی دیوان سہروردی

شیخ نعمت اللہ الملقب حاجی دیوان سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           مفتی غلام سرور لا ہور ی نے آپ کے متعلق بعنو ان حضرت حاجی دیوان سہروردی اس طرح تحریر فرمایا ہے کہ آپ قوم ڈو گر سے تھے،نام اسمٰعیل المعروف شاہ نعمت اللہ الملقب بہ حاجی دیوان تھے،آپ مخدوم شیخ نوح سندھی ہالائی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید تھے جو سلسلہ سہروردیہ کے اکابر مشائخ تھے۔ عرصہ تین سو سال گز را ہے کہ حاجی دیوان صاحب ساکن موضع لاؤ دانہ ...

شیخ الاولیاء اوہیہ چوہان سہروردی

شیخ الاولیاء اوہیہ چوہان سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           مصنف ،تذکرہ قطیبہ ،رقمطراز ہےکہ حضرت شاہ عبد الجلیل سہروردی لاہوری رحمتہ   اللہ علیہ آپ کو مئومبارک سے لاہور  لائے تھے اور پھر خلافت سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں عطا کرکے قصور میں بھیجا تھا، یہ واقعہ ۱۴۷۵ءکے لگ بھگ کا ہے۔  قصور میں آپ کی اولاد موجود ہے،آپ لاہور میں اپنے پیرو مرشد کی خدمت میں  کافی عرصہ رہ کر قصور گئے تھے،...

شیخ برہان سہروردی

شیخ برہان سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           ابتدائی زندگی میں آپ ہند وؤں کے بہت بڑے گرو تھے، پیر فرح بخش نے آپ کا نام اچی پال لکھا ہے، اس جوگی کا کام پہا ڑوں میں ریاضت کرنا تھا، سلطان بہلو ل لودھی نے جب اپنی فوج پہا ڑی باغیوں کی سر کوبی کےلیئے بھیجی تو ہند و فوج نے محصور ہوکر اسلامی سپہ سالار کو پیغام بھیجا کہ اگر ہمارے گرو کا مقابلہ کوئی مسلمان ولی کرے اور جیت جائے تو نہ صرف ہم قلعہ کا قبضہ دے دیں ...

شیخ فیض اللہ المشہو رہدی سہروردی

شیخ فیض اللہ المشہو رہدی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت قطب العالم رحمتہ اللہ علیہ کے بھائی تھے۔آپ کو بھی انہوں نے خرقہ خلافت عطا کرکے قصبہ چوہنی میں اقامت اختیا ر کرنے کو فرمایا تھا چنا نچہ آپ ان کے فرمان کے مطابق وہاں تشریف لےگئے اور ساری عمر رشد و ہدایت کی تلقین میں مصروف رہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)...

ملک مردانہ کھو کھر سہروردی

ملک مردانہ کھو کھر سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           کافی کوشش کے باوجود آپ کی ابتدائی زندگی کے حالات دستیاب نہیں ہو سکے اور نہ یہ معلوم ہوسکا کہ آپ کب لاہور تشریف لائے اور کب واپس چلے گئے، نیز وفات کس سن میں واقع ہوئی لیکن آپ کا لاہور آکر حضرت قطب عالم رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوکر بیعت کرنا ثابت ہو چکا ہے۔ بیعت:           غلام دستگیر نامی ...

شیخ یونس سہروردی

شیخ یونس سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت قطب عالم عبد الجلیل سہر وردی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید تھے،تذکرہ قطبیہ میں آپ کا ذکر جگہ جگہ ملتا ہے۔حضرت قطب عالم رحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ تبلیغ و ارشاد کےلیئے مختلف مقامات پر جاتے رہے اور سانگلہ میں آپ کے ساتھ مقیم رہے، پیر فرخ بخش،اذکار قلندر ی ،میں لکھتے ہیں۔ شیخ المشائخ حضرت شیخ یونس عرف کیسرہ مدت بسیا ر لیل و نہا ر در خدمت قبلہ پیرو مرشد خویش ریا...

شیخ میٹھ سیاہ پوش سہروردی

شیخ میٹھ سیاہ پوش سہروردی  رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت عبد الجلیل چوہٹر بندگی رحمتہ اللہ علیہ کے خلفا میں سے تھے،تذکرہ قطبیھ،میں لکھا ہے کہ  جب آپ طواف کعبہ کے بعد بغد اد تشریف لائے تو روضہ اقدس حضرت شیخ الشیو خ شہاب الدین سہر وردی پر حاضر ہوئے، وہاں سے حکم ہو اکہ لاہور جائیں، لکھا ہے، کہ حضرت شیخ الشیو خ او را فر مودند در باطن کہ برد شہر لہا نور راہی درپیش شیخ چوہٹربقیہ نصیب خود بگیر...

شیخ مولانا نجا ر سہروردی

شیخ مولانا نجا ر سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت قطب عالم شیخ عبد الجلیل چوہٹر بند گی رحمتہ اللہ علیہ کے خلفا ء میں سے تھے، آپ کے ساتھ لاہور سے باہر تبلیغ و تلقین کےلئیے مختلف مقامات پر جایا کرتے تھے،تذکرہ تطبیہ، میں لکھا ہے کہ حضرت قطب عالم موضع تیڑ ھ میں آپ گھر شادی کی ایک تقریب میں تشریف لے گئے تھے جہاں حضرت قطب عالم رحمتہ اللہ علیہ کی وجہ سے رزق کی کشائش ہوگئی تھی،اذکا ر قلند ری،میں پی...

شیخ فرید الدین سہروردی

شیخ فرید الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت قطب عالم کے  چھوٹے بھائی تھے۔ شیخ جمال الدین ابو بکر لکھتے ہیں کہ میں ایک دن شیخ فرید کو سبق یاد نہ کرنے پر زجر د تو بیخ کررہا تھا کہ وہ رونے لگ گیا، اس کے رونے کی آواز سن کر حضرت قطب عالم حجرہ سے باہر تشریف لے آئے اور فرمایا ابو بکر اس فرید کو کیوں تکلیف پہنچا رہے ہو میں نے عرض کیا کہ یہ پڑھتا نہیں آپ نے فرمایا کہ اسے کچھ نہ کہو میں نے ...

شاہ جیونہ کر و ڑی بخاری نقوی سہروردی

شاہ جیونہ کر و ڑی بخاری نقوی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ        آپ سادات بخاری سے تعلق رکھتے تھے،نام نامی سید محبوب عالم تھا، والد ماجد اور جد امجد کا اسم گرامی سید احمد کبیر ثانی اور مخدوم جہانیاں جہاں گشت سہر وردی رحمتہ اللہ علیہ تھا، آپ اپنے والد کے تیسرے فرزند تھے، ولادت قنو ج  بھارت کے علاقہ میں ہوئی جہاں آپ کے والد اوچ سے اس شہر میں چلے گئے تھے، ولا دت آپ کی ۸۹۵ھ مطابق ۱۴۸۹ء بعہد سلطان بہلو ل لودھی ہوئی، ا...