ضیائی شخصیات  

مولانا ابوالکلام احسن القادری فیضی

حضرت مولانا ابوالکلام احسن القادری کی ولادت 1942ء موضع مادھوپور، پوسٹ انگواں ، وایاججوارہ ، ضلع مظفر پور (بہار) میں ہوئی۔ والد گرامی کا نام محمود حسین (مرحوم) ہے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم وتربیت مدرسہ الحسنہ آباد پدم پور ضلع پورنیہ (بہار) مدرسہ امدادیہ ضلع دربھنگہ (بہار) مدرسہ قادریہ سر بیلہ ضلع سہرسہ (بہار) میں حاصل کی اور درس نظامیہ کی تعلیم جامعہ فیض العلوم جمشید پور (بہار) میں سلطان المناظرین، رئیس القلم، حضرت علامہ ارشدالقادری علیہ الرحمہ والرضوا...

مولانا قاری محمد احمد بقائی

مولانا محمد احمد بقائی موضع کھندوری پوسٹ روات پیپری ضلع گونڈہ 1956ء میں پیداہوئے۔ آپ کے والد کانام عباس علی خاں ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کے مکتب اسلامیہ محمدیہ کھندوری سے حاصل کی۔ 1975ء میں تکمیل حفظ قرآن دارالعلوم یتیم خانہ صفویہ کرنیل گنج گونڈہ، 1977ء میں تکمیل حفص مرکزی دار اقرأت لکھنؤ 1983ء میں تکمیل روایت سبعہ کی۔ آپ نے جن علماء سے اکتساب علم کیا ان میں سے چند مشاہیر اساتذہ کے نام یہ ہیں۔ حضرت قاری عبدالحکیم عزیزی ومجود اعظم ہند حضرت قا...

علامہ قمرالحسن بستوی

مولاناقمر الحسن بستوی کی جائے پیدائش موضع ڈنٹروا پوسٹ بھوجینی، ضلع سنت کبیر نگر (سابقہ ضلع بستی) یوپی ہے۔ ان کے والد ماجد کا نام الحاج مولوی محمد اسحٰق ہے۔ پرائمری اسکول موضع ٹھوکا میں داخل کرائے گئے بعدہ جو نیئر ہائی اسکول پہنچے۔ 1971میں دارالعلوم اہلسنت تدریس الاسلام بسڈیلہ بستی سے تکمیل حفظ قرآن مجید مکمل کی۔ 1978ء میں الجامعۃ الاسلامیہ روناہی فیض آباد سے اسناد قرأ ت عاصم برروایت حفص حاصل کیا۔ درس نظامیہ کی ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم بھی یہیں سے ...

مولانا ڈاکٹر محمد عارف حسان

ڈاکٹر محمد حسان صاحب کے والدین مشہور مجذوب گلاب شاہ بابا کی خدمت میں اولاد کے لئے دعا کی درخواست کی توانہوں نے آپ کی والدہ کے پیٹھ پر چار گھونسے مارے اور ایک ہار پہنایا جس کی برکت سے آپ سرزمین ممبئی باندرہ کے علاقے میں پیداہوئے آپ کے والد ماجد الحاج عبدالعزیز نیک اور پرہیز گار تھے اور والدہ بھی متقیہ نیک ہیں آپ قریشی نسل ہیں۔ آپ کا بچپن نقشبندی بزرگ حضرت مولانا بابا نقشبندی کے مزار کے پاس گزرا جہاں آپ کا گھر تھا۔ آپ نے دنیاوی تعلیم حاصل کی ایک با...

مولانا مفتی ولی محمد صاحب

مولانا مفتی ولی محمد صاحب رضوی 9/رمضان المبارک 1376ھ/1957ء کو سرزمین باسنی ناگور، راجستھان میں پیدا ہوئے۔ آپ نے باسنی کے قابل فخر اساتذہ حضرت علامہ غلام محمد صاحب قبلہ اور مولانا ظہور احمد صاحب اشرفی علیہ الرحمہ سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی دارالعلوم غریب نواز سے الہ آباد سے درس نظامی کی تکمیل کے بعد 1402ھ/1983ء میں سند فضلیت حاصل کی۔ فراغت کے بعد آپ نے تدریس کی طرف توجہ کی اور تادم تحریر اس اہم کام میں مصروف ومنہمک ہیں۔ 8صفرالمظفر 1400ھ/ ...

مولانا مفتی محمد عیسیٰ رضوی

حضرت مولانا محمدعیسیٰ قادری بن جناب شیخ محمد بشیر الدین بن شیخ سفر علی کی ولادت 4جولائی 1967ءکو ہوئی آپ کی حکومت کنم پوسہ ڈمرولہ، وایہ اسلام پور ضلع اتردینا ج پور بنگال ہے۔ ابتدائی تعلیم مدرسہ حسینیہ کٹم پوسہ سے حاصل کی پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے دارالعلوم منظراسلام بریلی شریف پہنچے اور وہاں کے ماہر علوم فنون اساتذہ سے درس لیا۔ تکمیل علم 17/جمادی الاولیٰ 1406ھ/ 29جنوری کو فرمائی اور دستار فضلیت، وسند حدیث حضرت علامہ سید محمد عارف صاحب شیخ الحدیث منظر...

مولانا مفتی اختر حسین قادری

مولانا محمد اختر حسین بن محمد ادریس بن یاد علی بن نیاز علی علیہم الرحمہ کی ولادت یکم مارچ 1972ء کو محلہ بدھیانی شہر خلیل آباد ضلع سنت کبیر نگر میں ہوئی والدہ ماجد کا نام زینب النساء ہے۔ ناظرہ تادرجہ پرائمری وابتدائی عربی وفارسی مصباح العلوم بدھیانی میں حاصل کی ابتدائی تعلیم کے مخصوص اساتذہ حافظ محمد اسحق، مولانا عبدالخالق مولانا سید احمد درجہ ثانیہ تاثامنہ الجامعۃ الاسلامیہ روناہی فیض آباد میں تعلیم حاصل کئے 24/شوال المکرم 1410ھ/20/مئی 1990ءکو دا...

حضرت علامہ قاری دلشاد احمد رضوی

خطیب الہند حضرت مولانا قاری دلشاد احمد رضوی 2/رجب المرجب 1386ھ21/اکتوبر 1966ء کو شہر رانچی صوبہ جھار کھنڈ میں پیدا ہوئے۔ علمی ماحول اور نازونعم میں پرورش پائی ۔ والد ماجد عبدالرحیم رشیدی قادری ایک کہنہ مشق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ رسم بسم اللہ خوانی آپ کے جد امجد محمد افطار رشیدی قادری نے کرائی۔ ابتدائی تعلیم جامعہ فیض العلوم میں ہوئی بعدۂ دوسال الجامعہ الاشرفیہ مبارکپور میں تعلیم حاصل کی 1984میں جامعہ فیض العلوم سے فضلیت کی دستار ہوئی۔ فن تجوید...

مولانا سید غلام محمد قادری حبیبی

مولانا سید غلام محمد کی ولادت 15جنوری 1966ء کو دھام نگر شریف بھدرک میں ہوئی والد کانام سید حسین علی ہے۔ آپ کی ابتدائی تعلیم مدرسہ غوثیہ رؤفیہ دھام نگر شریف میں ہوئی درس نظامی کا آغاز 12/فروری 1980ءکو جامعہ حبیبیہ الہ آباد میں ہوا مولویت کی دستار فضلیت وہیں سے حاصل کی۔1986ء میں فیض العلوم جمشید پور(نانا ) سے درس نظامی کی تکمیل کی۔ اوائل عمری میں ہی حضور مجاہد ملت سے 1990ء میں بیعت کا شرف حاصل ہے۔ حضرت علامہ عبدالوحید حبیبی علیہ الرحمہ بموقع عرس مج...

حضرت علامہ محمد ابراہیم رضا خاں عرف جیلانی میاں﷫

 حضرت علامہ محمد ابراہیم رضا خاں عرف جیلانی میاں﷫  نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی محمد ابراہیم تھا اور جیلانی میاں کےنام سے معروف ہوئے۔ آپ حجۃ الاسلام کے فرزندِ اکبر تھے۔اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا فاضل بریلوی کے پوتے تھے ۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخ ومقامِ ولادت: جیلانی میاں کی ولادت 1325 ھ بریلی ،انڈیا میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام علومِ نقلیہ وعقلیہ کی تکمیل مدرسہ اہل سنت منظر الاسلام بریلی میں کی۔ بیعت وخلافت: جیلانی میاں ن...