(سیدنا) حبہ (رضی اللہ عنہ)
ابن خالد۔ بھائی ہیں سواء بن خالد خزاعی کے۔ ان کا شمار اہل کوفہ میں ہے۔ ان کی حدیث سلام یعنی ابو شرحبل نے روایت کی ہے انھوں نے حبہ سے اور سواء سے جو دونوں بیٹ تھے خالد کے سنا کہ وہ دونوں کہتے تھے ہم نبی ﷺ کے حضور میں گئے آپ کچھ عمرت بنا رہے تھے ان دونوں سے بھی آپ نے فرمایاکہ آئو بنائو پھر جب یہ دونوں فارغ ہوئے تو انھیں کچھ دیئے جانے کا حکم دیا بعد اس کے ان سے فرمایا کہ جب تک تمہارے سر اہل رہے ہیں (یعنی تم زندہ ہو۹ رزق سے مایوس نہ ہون...