(سیدنا) حباب (رضی اللہ عنہ)
ابن عبد المنذر بن جموح بن زید بن حرام بن کعب بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری خزرجی سلمی کنیت انکی ابو عمر اور بعض لوگ کہتے ہیں ابو عمرو۔ غزوہ بدر میں جب یہ شریک ہوئے تو انکی عمر تینتیس سال کی تھی۔ واقدی وغیرہ نے ایسا ہی کہا ہے اور ان سب لوگوں نے کہا ہے کہ یہ غزوہ بدر میں شریک تھے مگر ابن اسحاق نے کہا ہے کہ صحیح یہ ہیک ہ یہ بدر میں شریک تھے ان کو لوگ اہل الرای کہتے تھے۔ ہمیں عبد اللہ ن احمد بن علی بغدادی نے اپنی سند سے ابن اسحاق تک خبر دی وہ ک...