سیّدنا قطبہ ابن جزی رضی اللہ عنہ
۔اوربعض لوگ ابن جریرکہتےہیں۔کنیت ان کی ابوالحوصلہ تھی اوربعض لوگ کہتےہیں ابوالحوصلہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے تھے اوراسلام لائےتھےاوربیعت کی تھی ۔ان سے مقاتل بن معدان نے روایت کی ہے صحابی ہیں۔ان کی حدیث عمران بن جریرنے مقاتل بن معدان سے انھوں نے ان سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں حاضر ہوئےاورعرض کیاکہ میں آپ سے اپنے لیےاوربیٹی حویصلہ کے لیے مضبوط اسلام پر بیعت کرتاہوں میں شہادت دیتاہوں کہ آپ اللہ کے ...