سیّدنا قدامہ ابن ملحان۔ رضی اللہ عنہ
جمحی۔عبدالملک کے والد ہیں۔ابومسعود نے ان کاتذکرہ لکھاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ ابن رجأ نے عبدالملک بن قدامہ سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہانبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال منبرپر رونق افروزہوئے اوراللہ کی حمد وثناکے بعد فرمایاکہ اے لوگواللہ نے تم سے جاہلیت کی رسمیں اورنسبی تفاخرکی عادتیں دورکردی ہیں الخ۔ہمیں یعیش بن صدقہ بن علی فقیہ نے اپنی سند کے ساتھ ابوعبدالرحمن یعنی احمد بن شعیب سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے ان...