سیّدنا قرّہ ابن ایاس رضی اللہ عنہ
بن ہلال بن رباب بن عبیدبن ساریہ بن ذیبان بھی ثعلبہ بن سلیم بن اوس بن عمرومزنی۔ یہ داداہیں ایاس بن معاویہ بن قرہ کے جوبصرہ کے قاضی تھےاوربڑے ذہین مشہورتھے۔یہ قرہ بصرہ میں رہتےتھے ستعہ نے ابوایاس یعنی معاویہ بن قرہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میرے والد رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں آئےاس وقت وہ کمسن بچے تھےتوحضرت نے ان کے سرپرہاتھ پھیرااوران کے لیے استغفار کیاشعبہ کہتےتھے میں نے ان سے پوچھا کہ وہ صحابی تھے انھوں نے کہانہیں وہ رسول...