(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)
ابن اقرم بن ثعلبہ بن عدی بن عجلان بن حارثہ بن ضبیعہ بن حرام بن جعل بن خثیم بن ودم بن ذبیان بن ہمیم بن ذہ بن ہنی بن بلی۔ یہ مرہ بن حباب عدی بلوی کے چچازاد بھائی ہیں انصار سے ان کی حلف کی دوستی تھی۔ عروہ اور موسی بن عقبہ نے کہا ہے کہ یہ بدر میں شریک تھے اور تمام غزوات میں رسول خدا ﷺ کے ہمراہ شریک رہے اور غزوہ موتہ میں جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ تھے پھر جب عبداللہ بن رواحہ شہید ہوئے تو جھنڈا انھیں دیا گیا مگر انھوں نے وہ جھ...