سیدنا) ایفع (رضی اللہ عنہ)
ابن عبد کلاعی شامی۔ انکو ابوبکر اسماعیلی نے اور عبدان بن محمد نے صحابہ میں ذکر کیا ہے عبدان نے کہا ہے کہ میں نے محمد بن مثنی کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ ایفع کی وفات سن۱۰۶ھ میں ہوئی اور ابو الفتح ازدمی موصلی نیکہا ہے کہ ایفع بن عبد کلال صحابی یں ان سے صفیان بن عمرو نے روایت کی ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ خود عبداللہ بن عمر سے روایت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر یہ حیح ہو تو اس نام کے دو شخص ہو جائیں گے ہمیں ابو موسی یعنی محمد بن عمر نے کتاب...