متفرق صحابہ کرام  

سیدنا) ایاس (رضی اللہ عنہ)

  ابن عبداللہ۔ کنیت ان کی ابو عبدالرحمن فہری۔ ان سے عبداللہ بن یسار یعنی ابو ہمام نے روایت کی ہے۔ ہمیں خطیب ابو الفضل عبداللہ بن احمد بن عبد القاہر نے اپنی سند سے ابودائود طیالسی تک خبردی وہ حماد بن سلمہ سے وہ یعلی بن عطا سے وہ عبداللہ بن یسار یعنی ابوہمام سے وہ ابو عبدالرحمن فہری سے راوی ہیں کہ انھوں نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ گرمی کے زمانہ میں رسول خدا ﷺ کے ہمراہ تھے ایک درخت کے سایہ کے نیچے فروکش ہوئے پھر جب آفتاب ڈھل گیا تو میں رسول خدا ﷺ کے...

سیدنا) ایاس (رضی اللہ عنہ)

  ابن سہل جہنی۔ انکا شمار مدینہ کے انصار میں ہے۔ ابن مندہ نے اپنی سند سے سعید بن سلمہ بن ابی حسام سے انھوں نے موسی ابن جبیر سے رویت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے اس شخص سے سنا جس نے مجھے ایاس بن سہل جہنی سے رویت کر کے خبر دی کہ وہ کہتے تھے (ایک مرتبہ) معاذ نے عرض کیا کہ یارسول اللہ کون ایمان افضل ہے حضرت نے فرمایا یہ کہ اللہ کے لئے محبت کرے اور اللہ کے لئے بغض رکھے اور اپنی زبان کو اللہ ہیکے ذکر میں رکھے ابو نعیم نے کہا ہے کہ ابن مندہ نے ان ک...

سیدنا) ایاس (رضی اللہ عنہ)

  ابن رباب مزنی۔معاویہ بن قرہ کے دادا ہیں۔ یوسف بن مبارک نے ابن ادریس سے انھوں نے خالد بن ابی کریمہ سے انھوں نے معاویہ بن قرہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے ان کے والد کو جو معاویہ کے دادا تھے ایک شخص کے پاس بھیجا جس نے اپنے باپ کی منکوحہ سے شادی کر لی تھی انھوں نے اس کی گردن مار دی اور اس کے مال سے پانچواں حصہ لے لیا۔ ابن مندہ نے لکھا ہے کہ یہ حدیث اس سند سے غریب ہے اور کہا ہے کہ یحیی بن معین نے کہا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے ا...

سیدنا) ایاس (رضی اللہ عنہ)

  ابن ثعلبہ۔ کنیت ان کی ابو امامہ انصاری عارثی حارث بن خزرج کی اولاد میں ہیں بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ بلوی ہیں یہ حلیف ہیں بنی حارثہ کے اور وہ ابوبردہ بن نیار کے بہن کے بیٹے ہیں۔ ان سے ان کے بیٹے عبداللہ نے اور محمود بن لبید نے اور عبداللہ بن کعب بن مالک نے روایت کی ہے۔ معبد بن کعب نے اپنے بھائی عبداللہ بن کعب سے انھوںنے ابو امامہ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا جو شخص  کسی مسلمان کا مال جھوٹی قسم کھا کر مار لے اللہ اس پر جنت حرام ...

سیدنا) ایاس (رضی اللہ عنہ)

  ابن اوس بن عتیک بن عمرو انصاری اشہلی ان کا نسب ابن مندہ اور ابو نعیم نے اسی طرح بیان کیا ہے مگر ابو عمر نے کہا ہے کہ ایاس ابن اوس بن عتیک بن عمرو بن عبدالاعلم بن عامر بن زعورا بن جشم بن حارث بن خزرج بن عمرو۔ عمرو کا مشہور نام نبیت بن مالک ابن اوس ہے اور زعور ابن جشم بھائی ہیں عبدالاشہل کے ابو عمر نے کہا ہے کہ ان کو لوگ انصاری اشہلی کہتے ہیں اور یہی صحیح ہے ابن کلبی ور ابن حبیب نے ان کا نسب اسی رح بیان کیا ہے مگر ابو عمر نے کہا ہے کہ عبد ال...

سیدنا) ابو السمح (رضی اللہ عنہ)

  نبی ﷺ کے غلام تھے۔ ان کی کنیت ہی مذکور ہے۔ جہاں تک میں جانتا ہوں ان سے سوا مجل بن خلیفہ کے اور کسینے روایت نہیں کی ہم ان کا تذکرہ کنیتوں کے باب میں لکھیں گے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)...

سیدنا) اویس قرنی (رضی اللہ عنہ)

  ابن عامر بن جزء بن مالک بن عمرو بن سعد بن عصوان بن قرن بن رومان بن ناجیہ بن مراد مرادی جو بعد کو قبیلہ قرن میں داخل ہوگئے تھے۔ یہ بڑے مشہور زاہد ہیں۔ ابن کلبی نے ان ک نسب اسی طرح ذکر کیا ہے۔ انھوںنے نبی ﷺ کا زمانہ پایا تھا مگر آپ کو دیکھا نہیں۔ کوفہ میں رہتے تھے وہاں کے علی طبقہ کے تابعین میں سے تھے۔ ابو نصر نے اسیہ بن جابر سے رویت کی ہے کہ ایک محدث کوفہ میں حدیث بیان کیا کرتے تھے جب وہ اپنی حدیث سے فارغ ہوتے تو سب لوگ چلے جاتے صرف چند لوگ...

سیدنا) اوفے (رضی اللہ عنہ)

  ابن مولہ تمیمی عنبری قبیلہ بنی عنبر بن عمرو بن تمیم سے ہیں ان کا صحابی ہونا ثابت ہے۔ ان کا شمار بصرہ والوں میں ہے۔ ان کی حدیث منقدین حصین بن حجوان بن اوفی بن مولہ نے اپنے والد سے انوں نے انکے دادا سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نبی ﷺ کے پاس گیا تو آپ نے مجھے کچھ بکریاں دیں اور آپنے مجھے شرط کر لی کہ سب سے پہلے میں ان کا دودھ مسافر کو پلائوں اور سادہ کو اور ہم میں سے ایک اور شخص کو ایک کنواں دیا جو ایک جنگل میں تھا اور ایاس بن قتادہ عنبر...