(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)
ابن قیس بن شماس بن زہیر بن مالک بن امرء القیس بن مالک اغر بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج۔ ان کی والدہ قبیلہ طے کی ایک خاتون تھیں ان کی کنیت ابو محمد ہے ان کے بیٹے کا نام محمد تھا بعض لوگ ان کو ابو عبدالرحمن بھی کہتے ہیں۔ ثابت انصار کے خطیب (٭خطیب کہتے ہیں خطبہ پڑھنے والے کو اہل عرب کا دستور تھا ہ جب کوئی اہم کام ہوتا تو قوم کے سب لوگ جمع کئے جاتے اور جو ان میں زیادہ باعزت و بافصیح ہوتا وہ کھڑا ہو کر سب کے سامنے تقریر کرتا اسی تقریر کو خطبہ کہتے ہ...