سیّدنا مسلمہ رضی اللہ عنہ
بن مخلد بن صامت بن نیار بن لوذان بن عبدو بن زید بن ثعلبہ بن خزرج بن ساعدہ بن کعب بن خزرج انصاری خزرجی، ساعدی۔ یہ قول ہے ابو عمر اور ابن کلبی کا، لیکن ابو مندہ اور ابو نعیم نے مسلمہ بن مخلد الزرقی لکھا ہے اور بو نعیم نے اپنی غلطی کو پھر دہرایا ہے۔ کیونکہ انہوں نے ابتدائے ترجمہ میں مسلمہ بن مخلد الزرقی لکھا ہے۔ حالانکہ وہ مسلمہ بن مخلد بن صامت بن لوذان ہے اور سلسلۂ نسب اسی طرح بیان کیا ہے جیسا کہ ہم پہلے بیان کر آئے ہیں۔ اور یہ اس بیان...