(سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)
ابن نحام۔اوربعض لوگ ابن نحماء کہتے ہیں۔ربیع بن صبیح نے حسن (بصری) سے انھوں نے عبداللہ بن نحام سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے ایک دن میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں گیامیرے سراورداڑھی کے بال سفید تھے اورسفیدہوکرگھاس کی طرح (کمزور)ہوگئے تھے حضرت نے فرمایااے ابن نحام کیامیں تمھارے اس بڑھاپے کی فضلیت میں ایک حدیث تم سے بیان کروں میں نے عرض کیا کہ ہاں یا رسول اللہ آپ نے فرمایا اے ابن نحام اللہ عزوجل بوڑھے آدمی سے قیامت کے دن آسانی کے ...