سیّدناعدی ابن حاتم رضی اللہ عنہ
بن عبداللہ بن سعدبن حشرج بن امرءالقیس بن عدی بن اخزم بن ابی اخزم بن ربیعہ بن جرول بن ثعل ابن عمروبن غوث بن علی طائی ہیں ان کے والد حاتم ایسے بخشش والے تھے کہ ان کی بخشش ضرب المثل تھی۔عدی کی کنیت ابوطریف تھی اوربعض نے کہاہے کہ ابووہب تھی ان کے نسب میں طی تک بعض ناموں کی نسبت نسب جاننے والوں نے اختلاف کیاہے یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ۹ھ ہجری ماہ شعبان میں وفدہوکرآئےتھے۔بعض نے کہاہے کہ۱۰ھہجری میں آئے تھےاوراسلام لائےیہ (پہلے )نص...