سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ
بن ظبیان: ان کا ذکر خم خام کے ترجمے کے تحت گزر چکا ہے۔ ابو موسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔...
بن ظبیان: ان کا ذکر خم خام کے ترجمے کے تحت گزر چکا ہے۔ ابو موسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔...
بن عیایہ بن بجیر بن خالد بن جلاس بن مرہ بن زید بن مالک بن جنادہ بن معن الباہلی: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنا صدقہ پیش کیا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا۔ تینوں نے ذکر کیا ہے۔v ...
بن عبد اللہ الجبلی: ان سے ان کے بیٹے حمید نے درباۂ فضلِ جریر بن عبد اللہ، جنہوں نے ان کی حدیث ان کے بیٹے سے بیان کی، روایت کی ہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر ۹)...
بن عبد اللہ الکندی: یزید بن خصیفہ کے والد تھے۔ صحابہ میں شمار ہوتے ہیں مگر ثبوت نہیں ملا۔ ان کی حدیث کے راوی یحییٰ بن یزید نوفلی ہیں، جنہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے یزید بن خصیفہ بن یزید بن عبد اللہ الکندی سے، انہوں نے والد سے، انہوں نے دادا سے روایت کی۔ ان کا ذکر ابن مندہ اور ابو نعیم نے کیا ہے۔ ...
والد عبد اللہ بن یزید الخطمی: ان سے یہ حدیث مروی ہے۔ ’’انما الرقوب التی لا یعیش لہا ولد‘‘ لیکن اس میں شبہ ہے۔ ابو عمر کہتے ہیں مجھے اندیشہ ہے، کہ یہ حدیث بریدہ بن الخصیب اسلمی کی حدیث سے لی گئی ہے۔ عبد اللہ بن یزید الخطمی کو صحبت نصیب ہوئی جیسا کہ ہم بیان کر آئے ہیں۔ابو عمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ...
بن عبد: ابو عبد اللہ بن ماجہ نے ان کا ذکر کیا ہے اور یعقوب بن کاسب سے انہوں نے ابن وہب سے، انہوں نے عمرو بن حارث سے، انہوں نے ایوب بن موسیٰ سے، انہوں نے یزید بن عبد مزنی سے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بچے کا عقیقہ کیا جائے۔ ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...
بن ازیر الجہنی: مدنی تھے۔ ان کی بیٹی عمرہٗ ان کے راوی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے والد کے سر پر ہاتھ پھیرا۔ اور انہیں دو چادریں اوڑھائیں، اور ایک تلوار بھی عطا کی مرتے دم تک میرے والد کے سر کے بال سفید نہ ہوئے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
مولی بریدہ: یہ مدنی ہیں۔ ابن مندہ نے بھی ان کا ذکر اختصار سے کیا ہے۔...
بن سبع ابو الغاویہ جہنی یا مزنی بہ قولِ عقیلی یہ اصح ہے۔ ان کی شہرت کنیت سے ہے۔ یہ عمار بن یاسر کے قاتل ہیں بروایتے ان کا نام یسار بن ازیہر تھا۔ بعض نے مسلم کہا ہے واسطہ العراق میں مقیم ہوگئے تھے۔ ہم کنیتوں میں ان کا ذکر کریں گے۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
ابو فکیمہ، جو صفوان بن امیہ کے مولی تھے۔ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جناب عمار، ابو فکیمہ یسار اور اس قسم کی مفلس لوگوں کے ساتھ مل بیٹھتے، تو کفارِ قریش آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہنسی اڑایا کرتے۔ ...