متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا ولید رضی اللہ عنہ

بن جابر بن ظالم بن حارثہ بن غیاث بن ابی حارثہ بن جدی بن تدول بن بحتر بن عتود طائی بحتری حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمان لکھ کر دیا جو ان کے پاس محفوظ ہے اور بنو ابو عبادہ ولید بن عبید البحترمی کا قبیلہ ہے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا ولید رضی اللہ عنہ

بن عبد شمس بن مغیرہ بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم، قرشی مخزومی: قریش کے سردار تھے اور اسماء دختر ابو جہل کے شوہر تھے۔ ان کے دادا کی کنیت ابو عبد الشمس تھی اور ولید نے جنگ یمامہ میں خالد بن ولید کی کمان میں شہادت پائی تھی۔ انہوں نے فتحِ مکہ کے دن اسلام قبول کیا تھا۔...

سیّدنا ولید رضی اللہ عنہ

بن عقبہ بن ابو معیط ان کا نام ابان بن ابو عمرو تھا۔ اور ابو عمرو کا نام ذکوان بن امیہ بن عبد شمس اموی تھا ایک روایت کے رو سے ذکوان بنو امیہ کا غلام تھا۔ ولید کی والدہ کا نام اروی تھا، جو کہ یزد بن ربیعہ بن حبیب بن عبد شمس کی لڑکی تھی۔ اور عثمان بن عفان کی والدہ تھی۔ اس بنا پر ولید عثمان کے اخیانمی بھائی تھے ولید اور ان کے بھائی فتح مکہ کے دن ایمان لائے تھے۔ ولید کی کنیت ابو وہب تھی ابو عمر کہتے ہیں جب ولید مسلمان ہوئے تو وہ بالغ ہوچکے تھے ابن ماک...

سیّدنا وہب رضی اللہ عنہ

الجیشانی: بقولِ جعفر مستغفری یحییٰ بن یونس نے ان کا ذکر کیا ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جس چیز کی کثیر مقدار سے نشہ پیدا ہو۔ اس کی قلیل مقدار بھی حرام ہے۔ ان سے عمرو بن شعیب نے روایت کی ان کا صحیح نام ابو دہب جیشانی ہے۔ وہب جیشانی غلط ہے ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا وہب رضی اللہ عنہ

بن قیس مزنی: یہ اپنے بھتیجے حارث بن عقبہ بن قابوس کے ساتھ مزینہ سے اپنی بکریوں کے ساتھ مدینے آئے مگر شہر کو خالی پایا دریافت پر معلوم ہوا، کہ اسلامی لشکر کفار سے لڑنے کے لیے احد کو گیا ہوا ہے یہ دونوں مسلمان ہوگئے اور جہاد میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے دونوں خوب جان توڑ کر لڑے اور شہید ہوگئے تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔...